فوج کو گالیاں دینے والوں کو عوام سبق سکھائیں گے: نقوی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 25-March-2019

رامپور:(یواین آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور مرکز میں وزیر مختار عباس نقوی نے اتوار کو اپوزیشن پارٹیوں پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو گالیاں دینے کے مشغلے میں کچھ پارٹیاں اور لیڈر فوج کی کاروائی کو بھی بھول گئے۔ انہوں نےکہاکہ لوک سبھا انتخابات میں ایسی پارٹیوں کو عوام سبق سکھائیں گے۔مسٹر نقوی نے یہاں پارٹی’’ وجے سنکلپ سبھا‘‘ کو خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں اور علاحدگی پسندوں کا احترام کرنے کی ہوڑ میں کچھ سیاسی پارٹیاں سیکورٹی افواج کی دشمن بنتی جارہی ہیں۔ انہوں نے کانگریس صدر راہل گاندھی کا نام لئے بغیر چٹکی لیتے ہوئے کہا’’ فوج کے حملے کی تکریم نہ کرنے میں گرو نمبری اور چیلا دس نمبری ہے‘‘۔انہوں نے موجود عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب دہشت گردوں کے ساتھ ان کے ساتھی علیحدگی پسندوں پر بھی حکومت نے شکنجہ کسا ہے۔ مسٹر نقوی نے کہا کانگریس اور اس کے کچھ ساتھی، دہشت گردوں کی موت پر ماتم منا رہے ہیں۔ چوٹ دہشت گردوں کو لگ رہی ہے اور چیخ کانگریس کی نکل رہی ہے۔ دہشت گردوں کی موت پر پاکستان اور کانگریس جگل بندی کرتے ہوئے ثبوت کا مطالبہ اور سوال کررہے ہیں۔انہوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر سرجیکل اسٹرائیک اور ائیر اسٹرائیک کے بارے میں ثبوت مانگنے کو سطحی سیاست کی مثال بتایا ہے۔ بی جے پی لیڈر نے کہا کہ مسٹر مودی کی قیادت والی حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف سخت کاروائی کی جبکہ 2014 سے پہلے دہشت گرد آئے دن ملک میں کہیں نہ کہیں بم بلاسٹ یا حملے کرتے تھے۔ انہوں نے خاص کر وارانسی سنکٹ موچن مندر، حیدرآباد کی مکہ مسجد اور ممبئی میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کا نام بھی لیا۔مسٹر نقوی نے کہا کہ پانچ سال میں پاکستان کی جانب سے پروسےجارہے دہشت کا دنیا کے سامنے پردہ فاش کیا گیا ہے اور سبھی ممالک نے اسے قبول کیا ہے۔ مرکزی وزیر نے ’ ’ مہا گٹھ بندھن کو مہا ملاوٹی‘‘ بتاتے ہوئے کہا کہ اس کی تیاری کی تاریخ سے پہلے اس کے تباہی کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو مہا ملاوٹ کہ نہیں جانچی، پرکھی، اور کھری حکومت چاہئے۔وجے سنکلپ سبھا میں ریاستی حکومت میں وزیر سدھارتھ ناتھ سنگھ، گلاب دیوی، بلدیو سنگھ اولکھ، اور بی جے پی کے دیگر سینئر لیڈر بھی موجود رہے۔