لوک سبھا انتخاب کے مدنظر این ڈی اے نے کسی کمر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 25-March-2019

موتیہاری،(محمداکرم) لوک سبھا انتخاب کے مدنظر راشٹریہ جنتانترک اتحاد کی موتیہاری اسمبلی حلقہ کی میٹنگ بھاجپا ضلع آفس میں ہوئی۔میٹنگ کی صدارت بھاجپا ضلع ترجمان پرکاش استھانا نے کی.میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیرسیاحت پرمود کمار نے کہا کہ ہمیں بیداری کا ثبوت پیش کرتے ہوئے ہر بوتھ پر نگرانی کی ضرورت ہے اور وؤٹروں کو مائل کرنا ہے.مرکز سرکار کے منصوبوں کے بارے میں لوگوں کو بتاکر ان تک پہنچ بنانا ہے.انہوں نے مزید کہا کہ موتیہاری لوک سبھا کے بعد آج جس طرح این ڈی اے کی میٹنگ ہوئی ہے اسی طرح بوتھ سطح کارکنان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جائے گا.ضلع ترجمان پرکاش استھانا نے کہا کہ اس انتخاب کو تاریخی بنانے کے لئے ہم سب تیار ہیں.وؤٹروں کو بتانے کے لئے ہمارے پاس اتنی باتیں ہیں کہ ہم لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنے کے لئے تیار ہیں.وہیں انچارج موتیہاری لوک سبھا بھاجپا و پردیش صدر کسان مورچہ بھاجپا اکھلیش سنگھ نے کہا کہ راشٹریہ جن تانترک اتحاد کی پارٹیاں اپنی پارٹی کو مضبوط کرنے کے ساتھ انتخاب میں کامیابی کا پرچم لہرائیں گے.میٹنگ میں این ڈی اے کے لیڈروں نے پوری طرح ہربوتھ پر مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہوکر امیدوار کو جیتانے کی بات دہرائی.جدیو لیڈر امریندر سنگھ نے کہا کہ این ڈی اے کارکنان اپنی رہائش گاہ پر جھنڈا لگائیں گے۔ موقع پر لوجپا لیڈر پرمیش سری واستو،جدید کے بتیا ضلع انچارج دیپک پٹیل،سابق ضلع صدر جدیو متھلیش سنگھ،ضلع اقلیتی مورچہ بھاجپا محب الحق،ضلع صدر ڈاکٹر سیل ڈاکٹر کم کم سہنا،عبدالکلام،میڈہا ہیڈ موتیہاری لوک سبھا بھاجپا گلریز شہزاد،شکیل انصاری،نیرج کمار،یوگیندر پرساد،ونود کمار،سردار منجیت سنگھ،ونود پٹیل سمیت دیگر موجود تھے۔اس خبر کی جانکاری میڈیا ہیڈ گلریز شہزاد نے پریس کے نام جاری بیان میں دی ہے۔