مجھے سائنا کی کمی محسوس ہو رہی ہے: کشیپ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-March-2019

باسل،(یواین آئی) سوئس اوپن کے لئے یہاں پہنچے ہندوستانی مرد بیڈمنٹن کھلاڑی پروپلي کشیپ نے کہا ہے کہ انہیں اپنی بیوی سائنا نہوال کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔ہندوستان کے دو چوٹی کے بیڈمنٹن کھلاڑیوں کشیپ اور بی سائ پرنيت نے سمندر سے 10 ہزار فٹ کی اونچائی پر واقع ماؤنٹ ٹٹلس پر بنے بیڈمنٹن کورٹ پر ایک ڈبلز کا نمائشی میچ کھیل کر سوئس اوپن کی شروعات کی۔ ہندوستانی جوڑی نے سوئزرلینڈ کی چوٹی کی کھلاڑی سبرینا جیکس اور سوئس پیراایتھلیٹ کھلاڑی كیرن ستر-ریتھ کے ساتھ یہ نمائش میچ کھیلا۔میچ کے بعد کشیپ نے کہا، میں کافی پرجوش ہوں کہ اتنی اونچائی پر بنائے گئے بیڈمنٹن کورٹ میں مجھے کھیلنے کا موقع ملا ہے۔ یہ ایک الگ ہی احساس ہے یہاں کا سارا منظر حیرت انگیز ہے اور میں یقیناًسائنا کی کمی محسوس کر رہا ہوں۔ انہیں یہاں واقعی میں مزہ آتا۔ “سوئس اوپن میں دو بار چیمپئن رہ چکی سائنا کو یہاں کھیلنا تھا اور دو دن پہلے تک کھلاڑیوں کی سیڈ میں سائنا کا نام تھا اور انہیں تیسری سیڈ دی گئی تھی لیکن آخری وقت میں انہوں نے اپنا نام واپس لے لیا۔