معاشقہ میں نوجوان کاقتل ،7 نامعلوم لوگو ں پرایف آئی آر درج

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 26-March-2019

حسن پورا ؍سیوان ( راجیش کمار)ایم ایچ نگر تھانہ حلقہ کے مندرولی گائو ں باشندہ اجیت یادو کے 25 سالہ بیٹا ارون یادو کا معاشقہ میں ہوئے قتل کے بعد پورے گائو ں میں غم کی لہر ہے ۔والدین سمیت سبھی بھائی بہنو ں کا رو رو کر برا حال ہے ۔متوفی کے والد متاثر اجیت یادو نے بتایاکہ 7 نامزد سمیت 7 نامعلوم لوگو ں پرایف آئی آر درج کرائی گئی ہے ۔جس میں معشوقہ کے والد چچا و بھائی سمیت دیگرشامل ہیں ۔واقعہ کے قبل متاثر نے ایک دن قبل مقامی تھانہ میں معشوقہ کے لواحقین کے ذریعہ اپنے بیٹا کے اغوا کرنے کی ایف آئی آر درج کرائی تھی ۔پولس معاملے کی جانچ کر رہی تھی تبھی 24 مارچ کی شب درو ندا کے کماسڑا گائو ں واقع ریلوے ٹریک پر لاش پو لس نے برآمد کیا۔لاش کی شناخت کے بعد مقامی پو لس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کراے کے بعد وارثین کوسونپ دیا۔واقعہ کے بارے میں بتایاجارہاہے کہ متو فی ارون کمار سے گائو ں کی ہی ایک لڑ کی سے دو سال سے معاشقہ چل رہاتھااس درمیان دو نوں فرقین کے درمیان مارپیٹ بھی ہوئی تھی ۔جسے پنچایت کے ذریعہ معاملے کو سلجھا یا تھا۔اس درمیان لڑ کی کے لواحقین نے اپنی لڑ کی کو سارن کے ایکما کے حسین پور گائو ں اپنے سسرال پہنچا دیاتھا۔تبھی 23 مارچ کودن میں 2 بجے لڑ کی نے ارون کوفون کر حسین پور بلایا کافی کھوج تلاش کی گئی مقامی پو لس کے تعاون سے لڑ کی کے ممہر میں کھوج تلاش ہوئی نہیں ملنے پر کسی انوہونی کا شبہ ہونے پر تھانے سے اغوا کی ایف آئی آر درج کرائی گئی ۔ اسی درمیان سازش کے تحت مذکورہ نامزدو ں نے قتل کر لاش کوگاڑی میں رکھ کر درو ندا واقع ریلوے ٹریک پررکھ دیا۔جس سے ٹرین سے کٹنے کی وجہ کر لاش دو ٹکڑو ں میں کٹ گئی ۔ادھرجب لڑکی نے ارون کو مارپیٹ کر جیسے ہی گاڑی پرلادھ رہے تھے تو معشوقہ نے کسی طر ح ارون کے رشتہ دار کو فون کر بتایاکہ آپ لوگ ارون کو بچائے۔ ان کے ساتھ بے رحمی سے مارپیٹ کر کہیں لے گئے ہیں ۔تبھی دروندا ریلوے ٹریک پر پو لس نے لاش بر آمد کر لواحقین کواطلاع دی ۔خبرملنے کے بعد لواحقین میں غم کی لہر دو ڑ گئی ۔سبھی بھاگے ہوئے لاش کے پاس پہنچے ادھر متو فی ممبئی میں سروس کر تاتھا۔ہولی میں گھر آیا تھا، وہ دو بھائی اورایک بہن میں دو سرے نمبرپر تھا۔25 مارچ کو دو بارہ ممبئی جانے کا ٹکٹ بھی تھا۔اس معاملے میں مقامی پولس کے ذریعہ کچھ لوگو ں کو حراست میں لینے کی اطلاع ہے ۔لیکن پو لس کچھ بھی بتا نے سے پرہیز کررہی ہے ۔