Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-March-2019
پٹنہ (یو این آئی) بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے آج کہا کہ مرکز کی نریندر مودی حکومت میں ریاست کی ترقی کے لئے بھرپور تعاون مل رہا ہے اور آئندہ لوک سبھا انتخابات میں مسٹر مودی کی قیادت میں ہی حکومت بنے تاکہ ریاست اور ملک ترقی کی راہ پر بڑھتا رہے۔
مسٹر کمار نے یہاں تاریخی گاندھی میدان میں وزیراعظم نریندر مودی کی موجودگی میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی سنکلپ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کی مودی حکومت میں بہار کی ترقی کے لئے بھرپور تعاون مل رہا ہے اور آئندہ لوک سبھا انتخابات میں مسٹر مودی کی قیادت میں ہی مرکز میں حکومت بنے تاکہ ریاست اور ملک ترقی کی راہ پر آگے بڑھتا رہے۔
وزیراعلی نے کہاکہ اس سنکلپ ریلی میں لوگوں کا جیسا جوش و خروش ہے اسے برقرار رکھےئے گا۔ وزیراعظم کو بہار کے لوگ تمام چالیس لوک سبھا سیٹ جیتنے کی یقین دہانی کرارہے ہیں۔ ہم لوگ کام کی بنیاد پر ہر بات کرتے ہیں۔ سماج میں محبت، خوشحالی اور بھائی چارہ کا ماحول بنا رہنا چاہئے ۔ کسی بھی مذہب کو ماننے والے لوگ ہوں لیکن ایک دوسرے کی عزت ہونی چاہئے۔ اس سے ملک اور سماج کو مضبوطی ملے گی۔ سماج میں نفرت پھیلانے والے بھی لوگ ہیں ان سے ہوشیا ر رہنے کی ضرورت ہے۔ یہ سنکلپ ریلی ہے، ہمارا سنکلپ ہے کہ آپ سب کے تعاون اور حمایت سے لوگوں کی خدمت کرتے رہیں گے۔