مودی حکومت نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی عائد کی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 23-March-2019

سری نگر(ایجنسی):یٰسین ملک کی قیادت والی جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) پر مودی حکومت نے جمعہ کے روز انسداد دہشت گردی قانون کے تحت پابندی عائد کر دی۔ ایک خبر رساں ایجنسی کے افسر نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں علیحدگی پسند سرگرمیوں کو فروغ دینے کی پاداش میں اس تنظیم پر پابندی لگائی گئی ہے۔ افسر نے کہا کہ تنظیم کو غیر قانونی سرگرمی (روک تھام) ایکٹ کے مختلف ضابطوں کے تحت پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے سربراہ یٰسین ملک اس وقت جموں کی کوٹ بلول جیل میں بند ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والی یہ دوسری تنظیم ہے جس پر اس مہینے پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس سے قبل مرکزی حکومت کے ذریعہ جماعت اسلامی جموں و کشمیر پرپاندی عائد کی گئی تھی۔