مودی نے بالاکوٹ حملے پر سوال اٹھانے پرکی کانگریس کی مذمت

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 23-March-2019

نئی دہلی (یواین آئی) وزیراعظم نریندرمودی نے پاکستان کے بالاکوٹ میں ہندستانی فضائیہ کی کارروائی پر کانگریس کےسوال اٹھانے کے قدم کو شرمناک قراردیتے ہوئے جمعہ کو کہاکہ اپوزیشن پارٹی نے پاکستان کا ’قومی دن ‘مناناشروع کردیاہے ۔مسٹر مودی نے اورسیزکانگریس کے سربراہ سیم پترودا کے ذریعہ 26فروری کو ہندستانی فضائیہ کی کارروائی پر سوال اٹھانےپر ٹوئیٹ کیا،’’کانگریس صدر راہل گاندھی کے سب سے بھروسہ مند صلاحکار نے ہندستانی فوج کو نیچا دکھاکر پاکستان کا قومی دن مناناشروع کردیاہے ۔شرمناک ۔وزیراعظم نے ہیش ٹیگ ’ جنتامعاف نہیں کریگی کے ساتھ ٹوئیٹ کیا،’’کانگریس کے شاہی گھرانے کے وفادار مصاحب نے تسلیم کیاہے کہ ،ملک کو پہلے سے معلوم ہے کہ کانگریس دہشت گردی کےخلاف کارروائی نہیں کرنا چاہتی تھی ۔یہ نیاہندستان ہے ،ہم دہشت گردوں کو اسی کی زبان میں جواب دیں گے جو انھیں سمجھ میں آتی ہے اور سود کے ساتھ۔مسٹر پترودا نے 26نومبر 2008کو ممبئی میں ہوئے حملے کے بعد پاکستان کے خلاف کوئی بھی فضائی حملہ نہ کرنے کے اس وقت کی ترقی پسند اتحاد حکومت کے فیصلہ کا دفاع کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت بھی حملہ کیاجاسکتاتھالیکن یہ صحیح طریقہ نہیں ہوتا۔انھوں نے یہ بھی کہاتھا کہ صرف آٹھ دہشت گردوں کےملک میں گھس آنے اور کچھ کردینے سے آپ پورے پاکستان پر حملہ نہیں کردیتے ۔مسڑمودی نے سماج وادی پارٹی کے لیڈر رام گوپال یادو کے بیان کی بھی مذمت کی اور کہاکہ رام گوپال جی جیسے سینئر لیڈر کے ایسے قابل مذمت بیان سے کشمیر کے تحفظ کے لیے زندگی قربان کرنے والے جوانوں کی توہین ہوئی ہے۔مسٹر یادو نے کہاتھا،’’نیم فوجی دستے حکومت سے ناراض ہیں ۔جوان ماردیےگئے ووٹ کےلیے ۔چیکنگ نہیں تھی جموں سری نگر کے درمیان ۔جوانوں کو عام بسوں میں بھیج دیا،یہ سازش تھی ۔ابھی نہیں کہنا چاہتا ۔جب حکومت بدلےگی ،اسکی جانچ ہوگی ،تب بڑے بڑے لوگ پھنسیں گے ۔پاکستان کا قومی دن 23مارچ کو منایاجاتاہے ۔یہ 23مارچ 1940کو نئے ملک کے قیام کے لیے مسلم لیک کے ذریعہ تجویز منظور کرنے کی یادمیں منایاجاتاہے ۔