مودی نے ڈ انڈ ی مارچ کےبہانے کا نگریس کو ہدف تنقید بنایا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-March-2019

نئی دہلی ، ( یو این آئی ) وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاتما گاندھی کی جانب سے 1930 میں شروع کئے گئے ڈانڈی مارچ کے لئے انہیں منگل کے روز خراج عقیدت پیش کیا اور کانگریس پر سخت تنقید کرتے ہو ئے کہا کہ کانگریس اور بدعنوانی ایک ہی سکے کے دو پہلو بن چکے ہیں ۔ مسٹٖر مودی نے اپنے ٹویٹ میں گاندھی جی کو ڈانڈی مارچ کی شروعات کے لئے انہیں خراج عقیدت پیش کرتےہوئے لکھا ’’ مہاتما گاندھی نے زیادہ دولت سے دور رہنے کی ضرورت کے متعلق بتا یا ، کانگریس نے جو کچھ بھی کیا بنیادی ضرورتوں کو نظر انداز کر کے اپنے بینک کھاتوں کو بھرنے اور شاندار طرز زندگی کی قیادت کرنے کے لئے کیا ہے ‘‘۔مسٹر مودی نے کہا کہ بابائے قوم کے دکھائے گئے راستے پر چل کر ان کی حکومت اپنا کام سچے جذبے سے پورا کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا ’’ گاندھی نے ہمیں سیکھایا کہ ہم سب سے غریب شخص کی حالت کے بارے میں سوچیں اور سو چیں کہ ہمارا کا م کیسے اس شخص کو متاثر کرے گا ۔ مجھے یہ کہتے ہوئے فخر ہے کہ ہماری حکومت غریبی کو دور کرنے اور خوشحالی لانے کے لئے ان کے رہنمائی کرنے والے نظریات پر پر کام رہی ہے ۔ اس مارچ کو 1930 کے نمک مارچ نام سے بھی جانا جاتاہے‘۔انہوں نے کہا باپو اور ان کے ساتھ ڈانڈی مارچ میں گئے سبھی لوگو ں کو خراج عقیدت ، جو انصاف اور مساوات کی تلاش میں ان کے ساتھ گئے ۔ ڈانڈی مارچ پر بلاگ میں باپو کے نظریے اور کانگریس کی ثقافت کی توہین کے سلسلے میں ان کے ( باپو) کےکچھ نظر یات پیش کرتے ہوئے ‘‘۔ واضح رہے کہ 1930 میں 12 مار چ سے چھ اپریل تک چلے اس ڈانڈی مارچ کو برطانیہ نامی اجارہ داری کے مخالف براہ راست مہم کے طور پر جانا جاتاہے ۔