مو لانا مظہر الحق عر بی و فارسی یونیور سیٹی کے زیر اہتمام مفت کو چنگ کانظم

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 23-March-2019

بھا گلپور ( محمد منہاج عالم ) مسلم مائنوریٹی ڈگری کالج میں مفت کو چنگ کلاس کا افتتاح کیا گیا ، کوچنگ میں ریلوے بینکنگ اور بی پی ایس سی کے مقابلہ جاتی امتحان کی تیا ری باصلاحیت اساتذہ کے ذریعہ مفت کرائی جا ئےگی۔ مو لانا مظہر الحق عربی و فارسی یو نیورسیٹی پٹنہ کے زیر اہتمام کو چنگ چلائی جارہی ہے۔ اس موقع پر بی این منڈل یو نیور سیٹی مدھے پورہ کے پرو وائس چا نسلر ڈاکٹر فاروق علی نے طا لب علموں سے خطاب کرتے ہو ئے ۓ کہا کہ مفت کوچنگ کا آپ لوگ بھر پور فائدہ اٹھا ئیں۔ اس سے مقا بلہ جاتی امتحا نات میں کا فی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکو مت اقلیتی طبقہ کے طالب علم کیلئے کار آمد تعلیمی منصوبے چلا رہی ہے۔مسلم ما ئنوریٹی کالج کے پرنسپل ڈاکٹر صلاح الدین احسن نے کہا کہ کو چنگ میں باصلاحیت اساتذہ کلاس لیں گے او رکمپٹیشن کے متعلق مفید جا نکاری دیں گے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے بنسبت امسال بہتر نتیجے کی توقع کی جاتی ہے۔ اس موقع پر ضلع ما ئنوریٹی ویلفیر افسر راہل کمار نے کہا کہ حکو مت مائنوریٹی طبقہ کی تعلیمی ترقی کیلئے بہت سنجیدہ ہے انہوں نے یقین دہانی کراتے ہوئے ۓ کہا کہ کوچنگ کے متعلق ہر ممکنہ امداد ما ئنوریٹی طبقہ کے بچوں کو مہیا کرایا جائے گا۔ اس موقع پر کالج کے اساتذہ و طلبہ و طا لبات مو جود تھے۔