میرے میدان عمل کو مجھ سے کوئی نہیں چھین سکتا:پپویادو

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 26-March-2019

پورنیہ،(عاشق رحمانی)،پپویادو نے کہا کہ پورنیہ میرا میدان عمل ہے اور کوئی بھی مجھ سے میرے میدان عمل چھین نہیں سکتا۔ پورنیہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ بات پپویادو نے کہا۔ انہوں نے کہاکہ میں نے ہمیشہ لالو پرساد کی مدد کیاہے پھر کیوں مجھے پورنیہ اور کوسی سے بھگانا چاہتے ہیں۔ میں پورنیہ یا مدھے پورہ کے لئے تیار ہوں اس میں کانگریس میری مدد کرے نہیں تو وہ 28کو مدھے پورہ اور 26 کو پورنیہ میں اپنی امیدواری پیش کریں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کانگریس صدر راہل گاندھی عظیم اتحاد کے حق میں جوبھی فیصلہ لیں گے۔ وہ مجھے قبول ہوگا یادو نے کہا کہ انہوں نے گالی سنی، بے عزتی برداست کیا اور ان کی حیثیت بتائی گئی باوجود وہ عظیم اتحاد کے کاندھا سے کاندھا ملاکر چلے۔ راشٹڑیہ جنتادل ووٹ بینک پر ان کا بھی اتنا حق ہے جتنا آرجے ڈی کا ہے۔ یادو کا کہناہے کہ مدھے پورہ یا پورنیہ میں سے کوئی ایک سیٹ اسے ملے کیونکہ کسی سٹنگ ایم پی کا ٹکٹ نہیں کٹتاہے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اتحاد کے لئے وہ پورنیہ سیٹ کی قربانی دے سکتے ہیں انہوں نے شرد یادو پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ مدھیہ پردیش والے ہوا ہوئی سیاست کرتے ہیں ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ شرد یادو کو اسمبلی بھیج دیاجائے۔کھگڑیا یا سہسرسہ سے عظیم اتحاد کے امیدوار بنائے جانے کی امید پر یادو نے کہا کہ انہیں اس بات کی جانکاری نہیں ہے۔ کانگریس جو بھی ذمہ داری دے گی میں بخوبی اس پر عمل کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ساتھیوں کی رائے ہے کہ وہ پورنیہ سےہی انتخاب لڑیں اس موقع پر جاب کے ضلع صدر اسرائیل ارون یادو، ضیاء الحق، سمیع اللہ، سابق ڈپتی میئر سنتوش یادو، جاپ نوجوان پریشد ترجمان راجیش یادو، کرن کمار وغیرہ موجود تھے۔