میں فیمینسٹ نہیں بلکہ مساوات چاہتی ہوں:کرینہ کپور

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-March-2019

نئی دہلی۔ (یوا ین این)بیٹے کی پیدائش کے بعد کرینہ کپور خان کی پہلی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ یکم جون کو ریلیز ہورہی ہے ،جس کے بارے میں کاسٹ کا کہنا ہے کہ یہ صرف لڑکیوں کے طرز زندگی کی نمائش کے لیے نہیں بنائی گئی۔ سونم کپور نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ کاسٹ میں خواتین کو مرکزی حیثیت ضرور حاصل ہے مگر یہ صرف نوجوان لڑکیوں کے لیے مخصوص فلم نہیں۔ اس حوالے سے کرینہ کپور نے فیمینسٹ کی وضاحت ان الفاط میں کی، ایسی خاتون جو حقوق نسواں پر یقین رکھتی ہے اور اپنی مرضی کی زندگی گزارنے کا انتخاب کرتی ہے۔ویرے دی ویڈنگ کے میوزک لانچ کے موقع پر کرینہ کپور سے پوچھا گیا کہ ان کی نظر میں فیمینسٹ کا مطلب کیا ہے تو ان کا کہنا تھا میں مساوات پر یقین رکھتی ہوں، میں خود کو حقوق نسواں کی داعی نہیں کہتی، میں ایک عورت ہوں اور اس سے بڑھ کر ایک انسان ہوں، مگر میں یہ بھی کہنا چاہتی ہوں کہ کرینہ کپور ہونے سے ہٹ کر مجھے سیف علی خان کی بیوی ہونے پر زیادہ فخر ہے