نتیش کمار کو ان کے یوم پیدائش پر مبارکباد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 02-March-2019

بھاگلپور،( منہاج عالم ) بھاگلپور نگر نگم کے ڈپٹی میئر و بھارتیہ جنتا پارٹی کے متحرک نوجوان لیڈر انجینئر راجیش ورما نے وزیر اعلی نتیش کمار سے ملاقات کر ان کی 68 ویں یوم پیدائش پر دلی مبارکباد پیش کیا اور نیک خوا ہشات کا اظہار کیا ۔ راجیش ورما نے شال و گلدستہ دیکر وزیر اعلی کی عزت افزائی کی۔ انہوں نے اس نمائندہ سے کہا کہ عزت مآب وزیر اعلی نیتیش کما ر جی ہمہ جہت شخصیت کے مالک ہیں انہوں نے بہار کو ایک تاریخی پہچان دلائی۔ ان کے دور اقتدار میں ریاست بہار ترقی کی طرف گامزن ہے ۔ ملک بھر میں بہترین وزیر اعلی کے طور پر ان کی ستائش بھی کی گئ ہے ۔