نصرت بھروچا کولے کر فلم بنائیں گے سلمان خان

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-March-2019

ممبئی،(یواین آئی)مشہور اداکار سلمان خان ،نصرت بھروچا کو لے کر فلم بنا سکتے ہیں۔سلمان خان کو فلم انڈسٹری میں گاڈ فادر مانا جاتا ہے۔سلمان اپنی فلموں میں نئے ستاروں کو لانچ کرتےہیں۔سلمان کے پروڈکشن ہاؤس میں بنی نوٹ بک فلم ریلیز ہونے والے ہے۔اس فلم سے وہ موہنیش بہل کی بیٹی پرنوتن بہل اور ظہیر اقبال کو لانچ کرنے جارہے ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ سلمان خان اپنے پروڈکشن ہاؤس کے تحت ایک اور فلم بنانے جارہے ہیں جس میں سونو کے ٹیٹو کی سویٹی فیم نصرت بھروچا کام کریں گی۔بتایا جارہا ہےکہ فلم کی کہانی لو اسٹوری پر مبنی ہوگی جو اسمال ٹاؤن میں ہونے والی شادی کے ارد گرد گھومےگی۔اس کے ڈائلوگ راج شانڈلئے لکھیں گے۔فلم ابھی کاسٹنگ اسٹیج پر ہے۔فلم کی کاسٹنگ پوری ہونے کے بعد اگلے کچھ مہینے میں اس کی شوٹنگ شروع ہوجائےگی۔