پریزائڈنگ افسر کو دی گئی پہلے مرحلہ کی تربیت

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 26-March-2019

دربھنگہ،(عبدالمتین قاسمی )پارلیمانی انتخاب2019کے مد نظر سوموار کو ایم ایل اکیڈمی لہریاسرائے میں پرزائڈنگ افیسرس کو پہلے مرحلہ کی تربیت دی گئی ۔ یہ ٹریننگ دو نشستوں میں دی جارہی ہے ۔ ضلع الیکشن افسر و ضلع مجسٹریٹ دربھنگہ ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم نے ٹریننگ سینٹر پہنچ کرتربیتی عمل کا جائزہ لیا اورایک ایک ہال پہنچ کرپورے عمل کو باریکی سے دیکھا اور متعلقہ افسران اور ماسٹر ٹرینرکو ضروری ہدایات دئیے ۔ اس موقع پرضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ بوتھوں پر شفاف ، غیر جانبدارانہ اورپر امن ووٹنگ کرانے کی مکمل جواب دہی پرزائڈنگ افسر کی ہوتی ہے ۔ ووٹنگ کا عمل پورا کرنے میں پرزائڈنگ افسر اہم کڑی ہوتے ہیں ۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ ہر ایک بوتھ پر پرزائڈنگ افسر ضلع مجسٹریٹ کے نمائندہ کے طور پر کام کرتے ہیں،لہذا انہیں الیکشن کمیشن کی ہدایات کی واقفیت ضروری ہے ۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ ٹریننگ کے دوران پرزائڈنگ افسر کو کاموں کی جانکاری دی جارہی ہے اسے توجہ سے سنیں اور سیکھیںتاکہ چناؤ کے دوران کسی طرح کی دشواری پیش نہ آئے ۔ تمام ملازمین ای اوی ایم ، وی وی پیٹ ، پیپر سیل اور دیگر کاغذا ت کے بارے میں تفصیلی جانکاری حاصل کریں ۔ انہو ںنے ماسٹر ٹرینرز کو تمام ملازمین کو ہینڈ س آن ٹریننگ ، تمام پی او کو دئیے جانے والے کی ہدایت دی ۔ اس کے علاوہ انہو ںنے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جا کر ای سی آئی موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے ضروری جانکاری حاصل کرسکتے ہیں ۔