پرینکا اب اجودھیا سے شروع کریں گی روڈ شو

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 26-March-2019

اجودھیا،(ایجنسی): لوک سبھا انتخابات میں مشرقی اترپردیش میں کانگریس کے ہاتھ کو مضبوط کرنے کے مشن پر نکلی پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اب ٹرین سے بدھ کی صبح دہلی سے اجودھیا پہنچیںگی۔ یہ وہ ہنومانگڑھی میں درشن پوجن کر اجودھیا سے امیٹھی لوک سبھا بارڈر تک روڈ شو کریںگی۔ اس سے پہلے بارہ بنکی کے کوٹوا سڑک ویا فیض آباد راہل گاندھی کے پارلیمانی حلقہ امیٹھی تک روڈ شو کا پروگرام کانگریس کے حکمت عملی نے بنایا تھا، جو اب تبدیل کر دیا گیا ہے۔پرینکا 27 مارچ کو صبح کیفیت ایکسپریس ٹرین سے فیض آباد جنکشن ریلوے اسٹیشن پر پہنچیںگی جہاں سے وہ کارکنوں کے ساتھ اجودھیا ہنومان گڑھی میں درشن پوجن کر صبح 10 بجے روڈ شو شروع کریں گی۔ روڈ شو کے دوران 11.25 پر ریڈگنج چوراہا اور 2بج کر 50منٹ پرنوا کنواں پر وہ نکڑ سبھا سے خطاب کریں گی۔ پورے روڈ شو میں بنائے گئے 32 پڑاؤ پر اسٹار کیمپینر پرینکا فیض آباد لوک سبھا امیدوار ڈاکٹر نرمل کھتری کے لئے لوگوں سے ملاقات کر ماحول بنائیں گی۔