پرینکا کا عوام کو تیقن: کانگریس ہی آپ کی سچی خیر خواہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-March-2019

پریاگ راج/دمدما گھاٹ: (یواین آئی) کانگریس جنرل سکریٹر ی پرینکا گاندھی واڈرا نے پیر کو ریاست و مرکزکی بی جے پی حکومت پر عوامی مسائل حل کرنے اور ان سے کئے گئے وعدوں کا نباہ کرنے میں پوری طرح سے ناکام رہنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ صرف کانگریس ہی عوامی خواہشات کاتحفظ اور اس کے خوابوں کی تکمیل کرسکتی ہے۔پریاگ راج سے وارنسی کے سہ روزہ’’آبی سفر‘‘ کے پہلے پڑاؤ سرسا میں محترمہ واڈرا نے عوامی اجتماع کو خطاب کرتے ہوئے کہا’’ آپ ہیں تو ہم ہیں، ہم آپ سے ہیں۔ آپ ہم سے نہیں۔ آپ اپنے لئے حکومت کا انتخاب کریں۔ ملک آپ کا ہے۔ملک کی حفاظت آپ کریں گے۔ملک کی ذمہ داری آپ کی ہے۔ آپ اپنے آپ کو پہنچانئے۔انہوں نے کہا’’ آپ لوگ بہت اونچا اسٹیج تیار کر کے لیڈروں کو اس پر براجمان کرتے ہیں اور خود نیچے بیٹھتے ہیں۔ یہ ٹھیک نہیں ہے۔ یہ ملک آپ کا ہے ، اس کے حفاظت کی ذمہ داری آپ کے سر ہے۔ عوام کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا۔ ان کے دکھ درد کو سمجھنا ہوگا۔کانگریس نومنتخب جنرل سکریٹری نے کہا کہ موجودہ حکومت چار یا پانچ لوگ کےذریعہ چلائی جارہی ہے۔جنہوں نے سوچا تھا کہ وہ جو چاہیں گے کرسکتے ہیں۔ لیکن یہ ان کی بھول ہے۔یہی چار پانچ لوگ عام آدمی کو گمراہ کر کے اقتدار پر قابض رہنا چاہتے ہیں۔ یہ وقت وقت پر ذات اور مذہب کی سیاست کر آپ لوگوں کو آپس میں لڑواتے ہیں۔ عوام ان سب سے پریشان ہیں اور اب تبدیلی چاہتے ہیں۔مسٹر واڈرا نے کہا کہ ملک کسی کی جاگیر نہیں ہے جسے جو جیسا چاہے گا ویسا ہی کریگا، اسے عوام کو جواب دینا ہوگا۔ انہوں نے لوگوں سے ’’جاگو اور ملک بچاو‘‘ کی اپیل کی۔ اب نہیں بیدار ہوگے تو بہت پچھتانا پڑے گا۔انہوں نے کہا’’ میں آپ لوگوں کے درمیان آپ کے مسائل کو سننے، سمجھنے اور اس کے دیر پا حل تدابیر پر غور کرنے آئی ہوں۔کیا آپ کے درمیان کوئی آیا ہے۔ نہیں۔ وزیر اعظم پوری دنیا میں گھوم سکتے ہیں۔ لیکن آپ لوگوں کے درمیان آنے کے لئے ان کے پاس وقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی حکومت کا کیا فائدہ جس کے اقتدار میں آواز اٹھانے والے کی آواز کو دبا دیا جائے۔محترمہ پرینکا نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا’’اب تک وہ گھر میں بیٹھی تھیں لیکن اب انہیں ملک اور آئین کو بچانے کے لئے باہر آنا پڑا ہے کیونکہ دونوں خطرے میں ہیں۔ آپ ہمارا ساتھ دیجئے ہم آپ کے سبھی مسائل کو حل کرنے کا وعدہ کرتے ہیں۔ اپنے لئے حکومت کا انتخاب کیجے۔ اس انتخاب میں آپ بہت بڑا فیصلہ دیں گے۔ اس سے آپ اور آپ کے اہل خانہ کا مستقبل طے ہوگا۔انہوں نے کہا’’ آنے والے انتخابات میں جب آپ راہل گاندھی کے ہاتھ مضبوط کرکےکانگریس کو کامیاب بنائیں گے۔ آپ خود دیکھیں گے کہ آپ کی ترقی ہوئی ہے۔