پنجاب کے خلاف گھر سے مہم شروع کرے گی راجستھان

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 25-March-2019

جے پور،(یو این آئی ) راجستھان رائلس انڈین پریمیئر لیگ کے 12 ویں ایڈیشن کا آغاز پیر کو اپنے گھریلو سوائی مان سنگھ میدان سے کرے گی جہاں اس کے سامنے اپنے پہلے خطاب کی تلاش میں مصروف کنگز الیون پنجاب کا چیلنج رہے گا۔راجستھان کے پاس تجربہ کار کھلاڑیوں کی ترتیب ہے جس میں اسٹیون اسمتھ، جوس بٹلر، بین اسٹوکس اور اجنکیا رہانے جیسے اسٹار ملوث ہیں۔ ٹیم کے بہترین بلے بازی آرڈر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پنجاب کے خلاف میچ بڑے اسکور والے ہوں گے۔ اگرچہ اس کے بولنگ آرڈر میں بڑے چہرے ندارد ہیں جس سے اس کے ٹیم مجموعہ میں توازن کی کمی دکھائی دیتی ہے۔جوفرا آرچر راجستھان کے اچھے گیند بازوں میں تھے لیکن پچھلا آئی پی ایل سیزن ان کے لیے مایوس کن رہا تھا اور اس ورژن میں ان پر بہت بھروسہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔ غیر ملکی گیند بازوں کے علاوہ ہندوستانی گیند بازوں میں بھی ٹیم کے پاس کوئی خاص تجربہ ظاہر نہیں کیا ہے جو ٹیم کے لیے مشکلیں پیدا کر سکتا ہے۔دوسری طرف پریتی زنٹا کی پنجاب آئی پی ایل کے 12 برسوں میں اچھی کارکردگی کے باوجود ٹورنامنٹ میں اپنی لے برقرار رکھنے میں ناکام رہی ہے اور اس بار ٹیم کی کوششیں اپنی قسمت تبدیل کرنے پر لگی ہیں۔ پنجاب کے ٹیم مجموعہ کو دیکھیں تو لوکیش راہل اور کرس گیل جیسا اچھے اوپننگ آرڈر اس کے پاس ہے جو گزشتہ سیزن میں کارکردگی متاثر کن رہی تھی۔ٹیم کے پاس بلے بازوں میں مینک اگروال اور کرون پی نائر جیسے تجربہ کار ہندستانی کھلاڑی ہیں۔ وہیں گیند بازوں میں بھی اس کے پاس اچھا آرڈر موجود ہے۔ محمد سمیع اور روی چندرن اشون اس کی بولنگ کی قیادت کریں گے۔ گزشتہ طویل عرصے سے ہندستان کی محدود اوور ٹیم سے باہر چل رہے اشون کے لیے اس بار موقع خود کو چھوٹے فارمیٹ میں ثابت کرنے کا بھی ہے وہیں آئی سی سی ورلڈ کپ میں اپنی جگہ یقینی بنانے کے لیے فاسٹ بولر سمیع کی کوششیں بھی اپنے ذاتی کارکردگی سے متاثر کرنے پر لگی ہوں گی۔سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم کی پچ پر بہت زیادہ اچھال نہیں ہے جو پنجاب کے اسپنروں کے لئے مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ اگرچہ راجستھان کے پاس گھریلو حالات کی تفہیم اور گھریلو حمایت فائدہ مند ہو گی۔