پیلس مینجمنٹ یونین کی میٹنگ کاانعقاد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 26-March-2019

سہسرام (انجم ایڈوکیٹ)پیکس مینجمنٹ یونین کی میٹنگ مقامی شیرشاہ سوری مقبرہ کے میدان میں پیکس مینجمنٹ کمیٹی کی میٹنگ یونین کے ضلع صدر وجندر تیواری کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔یونین کےریاستی جنرل سکریٹری ستیش کمار،ارون کمارشریواستو کی موجودگی میں میٹنگ ہوئی اوریونین کومزیدمستحکم کرنے پرغور وخوض کیاگیا۔ضلع کوآپریٹیو افسراورمنیجنگ ڈائریکٹر کے غیرقانونی کام کاج پرغصے کااظہار کیاگیا۔یونین کے جنرل سکریٹری نے کہاکہ یونین بہت جلد ہی بی سی اواوروی سی او کوہدف بناتے ہوئے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرے گی جویونین کے پاس اس کا ٹھوس ثبوت بھی دستیاب ہے ۔دونوں محکموں کے آرڈر کونظر انداز کرتےہوئے غیرقانونی کام کررہے ہیں۔میٹنگ میںبھاگوتی مشرا، اوپندر سنگھ،اشوک سنگھ،راجوانصاری ،لکشمن سنگھ،اومیش پانڈے ، چترنجن کمار،اکھلیش سنگھ،ششی سنگھ،وپن بہاری مشرااور دیگر موجود تھے۔