Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-March-2019
اورنگ آباد: اورنگ آباد پولس نے 4 کیلو سونا کے ساتھ دو نابالغ کو گرفتار کیا ہے۔ دونوں مفصل تھانہ کے تحت دیو موڑ کے قریب بھوانی لائن ہوٹل میں ویٹر کاکام کررہے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ 23 جنوری 2019 کو مہاراشٹر کے کانددیولی انڈسٹریل اسٹیٹ علاقے میں مومائی جوئیلرس میںچوری کے واقعہ کو انجام دیاگیاتھا۔ دونوں نابالغ پچھلے تین سال سے وہاں کام کررہے تھے۔ جس کے سبب اس کے مالک دلیپ سلا کو ان پر بھروسہ ہوگیاتھا۔ یہ دونوں تیجوری کاپاسورڈ تک جانتے تھے۔ واقعہ کی رات ان لوگوں نے شاطرانہ طریقے سے اس واقعہ کو انجام دیا۔ رات میں مین کاریگر سے چابھی چرا لیا اور پھر سیف کا پاسورڈ ڈال کر اس میں سے سارا سونا نکال لیا۔ اس کی قیمت قریب 1 کروڑ 23 لاکھ روپئے تھی۔