چھپرہ میں صفائی کیلئے ڈی ایم نے نگر نگم کو دی ہدایت

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 26-March-2019

چھپرہ ( عامر افضل خان ) سارن ضلع مجسٹریٹ سبرت کمار سین نے نگر نگم افسران کے ساتھ میٹنگ کر شہر میں صاف صفائی کی ہدایت دیاہے ۔انہو ں نے ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ خصوصی طورپر داروغہ رائے چو ک سے بھرت ملاپ چوک تک سب ڈویزنل جیل کے کنارے ، ایکتا بھون کے بغل میں واقع زمین پر رو زانہ صاف صفائی کی ضرورت ہے۔ اس دوران انہوں نے شہر میں مو بائل بیت الخلالگانے کیلئے بھی گفتگو کی۔انہو ں نے کہاکہ جو بھی کارروائی ہے انہیں پورا کر جلد سے جلد شہر میں مو بائل بیت الخلا لگایاجائے۔ڈور ٹو ڈور کچڑا اٹھائو میں آیا سدھار۔شہر میں ڈور ٹو ڈور کچڑہ اٹھانے کے سلسلے میں پو چھنے پر نگرکمشنر نے بتایاکہ قبل سے ہر ایک وارڈ میں ایک زیادہ صفائی ملازم ڈیپوٹ کیاگیاہے ۔جس کا جائزہ لے کر ڈور ٹو ڈور انتظام کو صحیح کرنے کی کو شش کی جارہی ہے ۔اس کے ساتھ ہی نگرکمشنرکے ذریعہ بتایا گیاکہ کچرہ کو کھاد بنانے والی مشین لگانے کیلئے فیکٹری کی تعمیر کیلئے جگہ کا انتخاب کرلیاگیاہے۔جس پر تیزرفتاری سے کارروائی کی جارہی ہے ۔چھپرہ شہرمیں رو شنی کے انتظام کے سلسلے میں رپورٹ کرنے پرنگر کمشنر کے ذریعہ بتایا گیاکہ متعلقہ کام ای ای ایس ایل کے ماتحت ہے ۔جس کی رقم کی ادائیگی پر فوری طورپر رو ک لگائی گئی ہے ۔ضلع مجسٹریٹ نے کہاکہ شہر میں مین رو ڈ تھانہ چوک سے داروغہ رائے چوک تک لگائی گئی لائٹ دن میں بھی جلتے ہوئے پایا جاتاہے ۔اور مو نا چوک سے گاندھی چوک تک اوردیگر کئی مقامات پرزیادہ تر لائٹ ابھی بھی خراب ہے ۔جس کی وجہ کررات میں روڈو ں پر اندھیرا بنا رہتاہے۔