ڈی ایم کی انتخاب کے مد نظر میٹنگ ، ضروری ہدایات جاری

Taasir English News Network | Uploaded on 15-March-2019

مدھوبنی،(کریم اللہ)، شرشت کپل اشوک ضلع الیکشن افسر وضلع مجسٹریٹ مدھوبنی کی صدارت میں ڈی آر ڈی اے کانفرنس ہال میں لوک سبھا انتخاب کے مدنظر میٹنگ منعقد کی گئی۔ جس میں سبھی اہم فنڈ کے نوڈل افسر ان سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ جس میں ہرایک امیدوار کے شیڈوں اور آبزویشن رجسٹرڈ اور فولڈر آف ایوڈین کا رکھ رکھاؤ اور حمایتی خرچ کے متعلق کام کرنے کی ہدایت دی گئی۔ خرچ سے متعلق سبھی مدوں کا امیدواروں کے شیڈوں آبزرویشن رجسٹرڈ میں داخل اور جانچ کرنے کو کہا گیا۔ ساتھ ہی امیدواروں کے ذریعہ کئے جانے والے ریلی ؍ میٹنگ کی جانکاری حاصل کرنے اور اس کی ویڈیو گرافی کرانے کسی طرح کے حادثات ہونے کی حالت میں حادثہ کا نام مقام ، تاریخ وقت، اور حادثہ کو جاری کرنے والی پارٹی اور امیدوار کا نام پہلے ریکارڈ کرنے اور ویڈیو گرام کا کام شروع کرنے ہدایت دی گئی۔ویڈیو گرافی اس طرح سے کیاجائے کہ خرچ سے متعلق سبھی تشہیری سامان جیسے گاڑی کرسی ، بینر لائٹ ، بانس ،بلا، پوسٹر، فلیٹ، کٹ آوٹ پنڈال قالین، پنکھا وغیرہ نہیں چھوٹنے پائے۔ ویڈیو گرافی کے وقت کیو شیٹ بھرنا اور ویڈیو چیپ سی ڈی اسی دن وی وی ٹی کو دستیاب کرانا ہے۔ ویڈیوسی ڈی پر نمبر تاریخ ، ملازم کا نام اور پارٹی امیدواروں کا نام درج کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔ انتخاب کے دوران انتخابی حلقہ میں زیادہ تشہیر پر خرچ رشوت کے مدنظر نقد یا سامان کی شکل میں تقسیم ووٹر کو لالچ دینے کے لئے شک کی بنیاد پر دی گئی سامان غیر عناصر وغیرہ کی حال چال پر نظر رکھیں گے۔ ضلع کنٹرول روم اور کال سنٹر سے کسی شکایت کی اطلاع پر کارروائی کرنے بھی ہدایت دی گئی ہے۔ اسٹیٹک نگرانی ٹیم کے ذریعہ متعین چیک پوسٹ جگہ پر اسٹیٹک سرولامس ٹیم کے مجسٹریٹ کی موجودگی میں جانچ کرنے اور رشوت کے سامان یا کثیر تعداد میں نقد،غیر عناصر وغیرہ پر خاص نظر رکھیں گے۔ اور تفتیش کی پوری کارروائی کا ویڈیو بھی بنائیںگے۔ جانچ کے وقت ضابطہ اخلاق کے تحت پیش آئیں گے۔ وہیں ڈی ایم نے پی ڈبلو ڈی ووٹروں کی کامیابی حصہ داری کے لئے سبھی بوتھ لیول پر آفیسر ضلع کو ضروری ہدایت دیئے گئے۔ جس میں سبھی بی ایل او سے کم سے کم دو ویلنٹیئر کے ساتھ ایک ٹیم بنانے پی ڈبلو ڈی ووٹروں کی جانچ کر 15 مارچ (انتخابی پارٹھ شالہ دیوس) کو سوئپ پی ڈبلو ڈی انتظامیہ سیل کے نام سمیت فہرست درستیاب کرانے کی ہدایت دی گئی۔ اسی دن وہ پی ڈبلو ڈی ووٹروں کو بوتھ لانے اور واپس لے جانے کے لئے منصوبوں کے تحت روٹھ چاٹ بھی سویپ پی ڈبلو ڈی انتظامیہ سیل کو ضرور دستیاب کرائیں۔ سبھی بی ایل او سویپ پی ڈبلو ڈی انتظامیہ سیل اور متعلق بی ڈی او سے ویل چیئر اور ٹرائے سائیکل مہیا کرانے کے لئے رابطہ کر حکم کے مطابق کاررائی کرنا یقینی بنائیں۔ بی ایل او کے ذریعہ تشکیل ٹیم پٹرولنگ کم کلکٹنگ پارٹی کے گاڑی سے پی ڈبلو ڈی ووٹروں کو ان کے رہائش گاہ سے بوتھ تک لانا یقینی کریں۔ پی ڈبلو ڈی ووٹروں کو بوتھ پر پہنچتے ہی فورا بغیرقطار میں کھڑے ہوئے، بغیر انتظار کئے ہوئے ووٹنگ کر سکے یہ یقینی کرانے کی ہدایت دی گئی۔ ووٹنگ کے دن پی ڈبلو ڈی ووٹروں کو اولیت کی بنیاد پر صبح یا دوپہر میں ووٹنگ کرانے کے لئے کوشش کرنے ہدایت دی۔ اور پانچ بجے شام تک ووٹنگ کے بعد کتنے پی ڈبلو ڈی ووٹروں نے ووٹ ڈالا، ان تمام چیزوں کے متعلق جانکاری سویپ پی ڈبلو ڈی انتظامیہ سیل کو دستیاب کرانے کی ہدایت دی گئی۔