کیپٹن کول ‘کو ٹکر دیں گے پنت

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 26-March-2019

نئی دہلی،(یو این آئی ) نئے جوش کے ساتھ آئی پی ایل -12 کا فاتحانہ آغاز کر رہی دہلی كیپٹلس کی ٹیم منگل کو اپنے گھریلو میدان پر گزشتہ چمپئن چنئی سپر کنگز کے چیلنج کا سامنا کرے گی، لیکن اس مقابلے میں نگاہیں وکٹ كيپرز مہندر سنگھ دھونی اور نوجوان رشبھ پنت کی ٹکر پر لگی ہوں گی۔ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ کی سب سے پھسڈی ٹیم دہلی نے طویل عرصے بعد آئی پی ایل کا فاتحانہ آغاز کیا ہے اور تین بار کی چمپئن ممبئی انڈینس کو اسی کے گھریلو میدان پر 37 رنز سے شکست دے دی۔ دہلی ڈئیر ڈیولس سے نام تبدیل کر دہلی كیپٹلس کے طور پر آئی پی ایل -12 کے خوشگوار آغاز سے ٹیم حوصلہ افزا ہے اور اس کا اعتماد بھی بڑھا ہے، وہیں وہ اپنا اگلا میچ گھریلو میدان پر کھیلنے اتر رہی ہے جس سے اسے گھریلو حالات کا بھی فائدہ ملے گا۔دہلی کو اگرچہ آئی پی ایل کی کامیاب ٹیم چنئی سے بچنا ہو گا جو اپنے تجربہ کار کپتان اور وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں تین بار خطاب جیت چکی ہے۔ چنئی نے اپنا پچھلا اور ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ رائل چیلنجر بنگلور سے اپنے میدان پر سات وکٹ سے جیتا تھا اور اس کی کوشش بھی تال برقرار رکھنے کی ہوگی۔چنئی اور دہلی دونوں ہی ٹیمیں اپنے گزشتہ میچ جیت چکی ہیں , ایسے میں کسی کو کمتر نہیں سمجھا جا سکتا ہے۔ اگرچہ کوٹلہ میں ہونے والے میچ میں نگاہیں دونوں ٹیموں کے وکٹ كيپروں پر لگی ہوں گی۔ جہاں چنئی کے دھونی کے پاس بے پناہ تجربہ ہے تو وہیں دہلی کو اس کے اوپننگ میچ میں جیت دلانے میں نوجوان وکٹ کیپر پنت نے اہم کردار ادا کیا تھا۔پنت نے ممبئی کے خلاف میچ میں پانچویں نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے ناقابل شکست 78 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی تھی جس میں محض 27 گیندوں میں انہوں نے سات چوکے اور سات چھکے اڑايے تھے۔ مین آف دی میچ رہے پنت کیلئے آئی پی ایل میں اپنی ٹیم کو جتانے سے بڑی ذمہ داری آئندہ عالمی کپ سے پہلے خود کو ثابت کرنے کی بھی ہے۔اپنے کیریئر کے آخری پڑاؤ پر پہنچ گئے 37 سالہ وکٹ کیپر دھونی کی جگہ ہندستانی قومی ٹیم میں اب پنت کو ان کا جانشین سمجھا جا رہا ہے۔