گنگاکی صفائی کے لیے لوگوں کو کیا جائے گا ٹرینڈ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 26-March-2019

پٹنہ(پی آر)عادری کے ماحولیات توانائی اور تبدیل آب وہوا سینٹر کی جانب سے ماحولیات اور جنگلات اور تبدیل ہوا وزارت کی سرپرستی میں بہار اسٹیٹ آلودگی کنٹرول بورڈ کی مدد سے ریورلائف مینجمنٹ پر گرین اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کرایا جارہاہے ۔اس پروگرام کا مقصد بہار میں گنگا کے کنارے رہنے والے اسکل مین پاورکو تیار کرناہے جو گنگا ندی کی صفائی اور مینجمنٹ میں تعاون دے سکے ۔نصاب میں ایفلواینٹ ٹریٹ مینٹ پلانٹ /سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ /کمبائنڈ ایفلواینٹ ٹریٹ مینٹ پلانٹ ( ای ٹی پی /ایچ ٹی پی /سی ای ٹی پی ) پر ٹریننگ شامل ہوگا۔نصاب کے لیے پٹنہ ،دانا پور،سونپور اور حاجی پور حلقہ کے 20طلبا کاانتخاب کیا گیا ہے جو ایک ماہ کے ٹریننگ سے گزریں گے۔