ہندستان ہندوستان

102 سابق امیدواروں کے انتخاب لڑنے پر انتخابی کمیشن نے لگائی پابندی

Written by Taasir Newspaper

Taasir English News Network | Uploaded on 14-March-2019

پٹنہ: انتخابی کمیشن نے 102 سابق امیدواروں کے انتخاب لڑنے پرپابندی لگادی ہے۔ کمیشن نے ویسے سابق امیدواروں پر روک لگائی ہے جنہوں نے اپنے انتخابی خرچ کی تفصیل کمیشن کو نہیں سونپی تھی۔ کمیشن نے اس سلسلے میں سبھی ضلع انتخابی افسران کومطلع کردیاہے۔ ان پر 2019 سے 2022 تک کیلئے پابندی لگائی گئی ہے۔ وہیں انتخاب کو لے کر پٹنہ اور گیا ایئرپورٹ سمیت سبھی ضلعوں میں انکم ٹیکس کی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔ ایڈیشنل انتخابی افسر سنجئے کمار سنگھ نے بتایا کہ ماضی میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں امیدوار رہ چکے 102 افراد کے انتخاب لڑنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ حالانکہ ان میں کسی بھی قومی یا ریاستی سطح کی رجسٹرڈ پارٹیوں کے امیدوار شامل نہیں ہیں۔ بیشتر آزاد امیدوار رہے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper