سیاست سیاست

اسمرتی ایرانی کے خوف سے دو سیٹوں پر لڑنے پر مجبور راہل : جاوڈیکر

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uplo0aded on 13-April-2019

کوٹہ،(ایجنسی): امیٹھی میں گزشتہ انتخابات کے بعد بی جے پی امیدوار اسمرتی ایرانی کے ڈر سے اس بار لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی کو دو سیٹوں سے انتخاب لڑنے کے لیے مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔ بھارتی جنتا پارٹی کے راجستھان کے لوک سبھا انتخابات انچارج اور مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے جمعہ کو راہل گاندھی پر تیز حملہ کرتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی جھوٹ بولنے کا ہی کام کرتے ہیں۔ایک روزہ کوٹہ دورے پر آئے جاوڈیکر نے کہا کہ رافیل معاملے کو کورٹ نے دو حکومتوں کے درمیان معاہدہ ہونے کے سبب وزیر اعظم کو کلین چٹ دی۔ اس کے باوجود راہل گاندھی ملک کے عوام میں جھوٹ پھیلانے کا کام کرتے ہیں ۔ گزشتہ انتخابات میں امیٹھی سے بی جے پی امیدوار اسمرتی ایرانی کی طرف سے مشکل ٹکر ملنے کے بعد امیٹھی میں گرام پنچایت سے لے کر اسمبلی، پنچایت کمیٹی، ضلع کونسل،کو آپریٹو سوسائٹی میں بی جے پی کو زبردست اکثریت ملی، جس سے راہل گاندھی کو شکست کا خوف ستا رہا ہے۔ جس کی وجہ سے راہل گاندھی کو امیٹھی کے علاوہ کیرالہ کے وائناڈ سے الیکشن لڑنے کو مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی 60 سال سے زیادہ عمر کے کسانوں کو پنشن، پھٹکر تاجروں کو پنشن اور کسانوں کو زیرو فیصد پر ایک لاکھ کا لون دے گی۔ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی راجستھان کی 25 نشست و ملک میں 300 سیٹ پر جیت حاصل کر زبر دست اکثریت کے ساتھ نریندر مودی کی قیادت میں اقتدار میں آئے گی۔کوٹہ میں ٹرپل آئی ٹی، فضائی سروس اور کوچنگ اداروں پر جی ایس ٹی کیس پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے ٹرپل آئی ٹی کا اعلان تو کر دیا لیکن بجٹ کا بندوبست نہیں کیا۔ بی جے پی کا دھیان سب کا ساتھ سب کا وکاس ہے۔

About the author

Taasir Newspaper