کھیل

افغانستان کی عالمی کپ ٹیم میں گلبدن کپتان

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uplo0aded on 23-April-2019

کابل،(یو این آئی ) افغانستان کرکٹ بورڈ نے پیر کو 30 مئی سے شروع ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لئے اپنی 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا جس کی کپتانی گلبدن نائب کو سونپی گئی ہے۔انگلینڈ اینڈ ویلز میں 30 مئی سے ورلڈ کپ کا آغاز ہونا ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ پر اس کی اطلاع دی گئی ہے۔ بورڈ نے کہاکہ جنوبی افریقہ کے پوچفسٹروم میں منعقد ٹریننگ کیمپ میں حصہ لینے والے 23 کھلاڑیوں میں سے عالمی کپ کے لیے 15 رکنی ٹیم چنی گئی ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ چھ ماہ میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور کارکردگی کو بھی منتخب کیلئے معیار بنایا گیا ہے۔ اسی ماہ کے اوائل میں کپتانی سے ہٹائے گئے اصغر افغان کو بھی عالمی کپ ٹیم میں جگہ ملی ہے جبکہ فاسٹ بولر حامد حسن بھی ٹیم میں ہیں جنہوں نے آخری بار سینئر سطح پر کرکٹ سال 2017 میں کھیلا تھا۔ گلبدن کو ٹیم کی کپتانی سونپی گئی ہے جو اپنی ٹیم کی تاریخ کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں قیادت کریں گے۔محمد نبی،ا سٹار اسپنر راشد خان، محمد شہزاد اور سمیع اللہ شنواري بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ سلیکشن کمیٹی نے تین کھلاڑیوں کو ریزرو منتخب کیا ہے جن میں علی خیل ، کریم جنت اور سعید شرزاد شامل ہیں۔چیف سلیکٹر دولت خان احمدزئي نے کہاکہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے ہم گزشتہ چھ ماہ سے تیاری کر رہے ہیں۔ ہمارا مقصد ٹورنامنٹ میں متاثر کن کرکٹ کھیلنے اور اپنے نشان چھوڑنے کا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ یہاں مضبوط ٹیمیں کھیل رہی ہیں لیکن ہمارا مقصد اپنی بہترین کارکردگی کرنا ہے۔ گلبدن نائب کی قیادت والی اس ٹیم میں محمد شہزاد اور اسپنر مجیب الرحمن کو بھی جگہ ملی ہے۔ افغان کو گزشتہ دنوں تمام فارمیٹس کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا تھاحسن کی تین سال بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے اگرچہ ان کی فٹ نیس اب بھی تشویش کا سبب ہے۔ 31 سال کے افغانستان کے اس گیند باز نے 32 ون ڈے میں 56 وکٹ لئے ہے۔چیف سلیکٹر دولت خاننے کہاکہ سینئر بولر حامد حسن کی ٹیم میں واپسی ہمارے لئے اچھی خبر ہے۔ ہم اگرچہ پریکٹس میچوں میں ان کی فارم اور فٹنس کو پرکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ بطور سلیکٹر ہماری ذمہ داری ہے کہ مسابقتی ٹیم کو منتخب کریں۔ لیکن ہمارے سامنے کئی چیلنج بھی ہیں جن کا ہمیں سامنا ہے۔ ہم نے فٹنس، تجربہ، ٹیم توازن اور فارم کی بنیاد پر کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے۔ افغانستان آئی سی سی ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز یکم جون کو آسٹریلیا کے خلاف کرے گا۔ٹیم اس طرح ہے:گلبدن نائب (کپتان)، محمد شہزاد (وکٹ کیپر)، نور علی زدران، حضرت اللہ ززئی ، رحمت شاہ، اصغر افغان، حشمت اللہ شاہدي، نجیب اللہ زدران ، سمیع اللہ شنواري،محمد نبی، راشد خان، دولت زدران، آفتاب عالم، حامد حسن، مجیب الرحمن۔

About the author

Taasir Newspaper