ہندستان ہندوستان

آگرہ فورٹ جی آر پی پولیس کوملی کامیابی، ۲ چور گرفتار

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uplo0aded on 23-April-2019

آگرہ(اظہر عمری)تاج نگری کے آگرہ فورٹ پر تعینات جی آر پی پولیس نے ۲ چوروں کو گرفتار کیا ہے ، ان کے پاس سے ۲ چاکو اُور ۳ موبائل فون برآمد ہوئے ہیں، مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن انچارج کرپال شنکرنے کہا کہ ان ۲ چوروں کو ریلوے اسٹیشن عید گاہ پر تلاشی کے دوران پلیٹ فارم نمبر ۱ سے گرفتار کیا ہے ، ان میں ایک کا نام سنجے ولد شمبھوناتھ رہائشی بالوگنج آگرہ، دوسرا دیویندر کمار ولد رام نواس فیروزآباد ہے، سنجے کے پاس سے ایک چاکو ناجائز، ۲ موبائل اُور دیویندر کمار کے پاس سے ایک چاکو ناجائز ، ایک موبائل فون برآمد ہوا ہے، ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے ، یہ لوگ شاتر قسم کے ملزم ہیں،جو چلتی ہوئی ٹرین سے سفر کرنے والے مسافروں کا سامان اُور موبائل چوری کر آوٹر پر اُتر جاتے تھے، ان دونوںکو گرفتار کرنے میں چوکی انچارج رئیس احمد ، سپاہی نترپال سنگھ ، اجیت سنگھ ، ہیمنت کمار نے شامل رہے۔

About the author

Taasir Newspaper