سیاست سیاست

بہار میں نتیش کوئی فیکٹر نہیں،کنہیا سے میرا موازنہ غلط:تیجسوی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uplo0aded on 13-April-2019

پٹنہ (اسٹاف رپورٹر)؛ اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے کہا ہے کہ بہار میں نتیش کمار کوئی فیکٹر نہیں ہیں اور کنہیا سے میرا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی کنہیا کس عہدے پر ہیں ، وہ جے این یو اسٹوڈنٹس یونین کے صدر رہے ہیں اور اگر وہ ایم پی نہیں بھی بنےتو کیا وہ ختم ہوجائیںگے؟ یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے۔ کچھ چرچہ ہو اس لئے لوگ اس طرح کی باتیں پھیلاتے ہیں۔ تیجسوی نے یہ باتیں ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میںکہیں۔ تیجسوی نے کہا کہ عہدہ مل جانے سے کوئی نیتا نہیں ہوجاتا ، مجھے نہیں معلوم کہ میرا موازنہ کنہیا سے کیوں کیا جارہا ہے، ان سے ہمارا کس بات کا موازنہ، جبکہ ان سے میری کوئی مماثلت نہیں ہے ،ہمارے اور ان کے کام کرنے میں بہت فرق ہے۔ عظیم اتحاد میں کنہیا کے آنے نہ آنے کے پیچھے کئی چیزیں ہیں۔ انہوںنے کہا کہ کنہیا کے نام کا اعلان عظیم اتحاد میں سب کچھ طے ہوجانے کے بعد ہوا تھا۔ بیگو سرائے سیٹ آرجے ڈی کی روایتی سیٹ رہی ہے۔ یہ سیٹ سماجوادیوں کا گڑھ رہا ہے۔ پچھلے لوک سبھا انتخاب میں مودی لہر کے باوجود تنویر صاحب کو پونے چار لاکھ ووٹ ملے تھے اور وہ بہت معمولی فرق سے ہارے تھے۔ اس کے علاوہ بیگو سرائے لوک سبھا حلقہ کے کارکنوں کا دبائو تھا کہ تنویر صاحب کو ہی پارٹی امیدوار بنائے۔ وہ پارٹی کے ریاستی نائب صدر بھی ہیں اس لئے ان میں کوئی کمی نظر نہیںآتی ہے۔ تنویرصاحب وہاں سے چنائو جیت بھی رہے ہیں۔ ہم لوگوں کو اس بار بی جے پی کو جواب دینا ہے۔ انہوںنے عوام سے اپنا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔ اس لئے عوام انہیں سبق سکھانے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات بالکل صاف ہے کہ یہ انتخاب کسی کو وزیراعظم بنانے کیلئے نہیں ہورہا ہے بلکہ دیش کو بچانے کیلئے ہورہا ہے۔ راہل گاندھی ہمیں پی ایم کے طور پر منظور ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper