ریاست

جرائم پیشوں نے ماری گولی ، حالت نازک

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uplo0aded on 23-April-2019

سیوان ( راجیش کمار) ضلع کے برہڑیا تھانہ کے تحت تتہلی گائو ں باشندہ عرفان علی (19)ولد کتاب الدین کو سیوان مخدو م سرائے محلہ کے نزدیک بائیک سوار جرائم پیشوں نے گولی ماردی ۔جس سے وہ شدید طور پرزخمی ہوگیا۔واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ پپسی پینے سیوان جنکشن کی طرف جارہاتھا۔واضح رہے کہ زخمی عرفان اپنے ایک رشتہ دارکے یہا ں مخدوسرائے محلہ میں منعقد شادی تقریب میں حصہ لینے کیلئے آیا ہوا تھا۔واقعہ کی اطلاع پاکر صدر اسپتال میں ٹائون تھانہ کی پولس پہنچ کرتحقیقات میں مصروف ہوگئی ہے ۔خبر لکھے جانے تک وجوہات کا پتہ نہیں چل سکاہے۔

About the author

Taasir Newspaper