ہندستان ہندوستان

جمہوریت کی بقا اور اس کے تحفظ کیلئے ووٹنگ ضرور کریں ،:اسکولی بچے

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uplo0aded on 23-April-2019

بھوگائوں ،مین پوری (حافظ محمد ذاکر )قصبہ بھوگائوں کے محلہ پتھریا میں واقع سم شری متی اوشا دیوی میمورییل پبلک اسکول کے طلباء نے ووٹر بیداری ریلی نکا لی ،ریلی اسکول سے شروع ہوکر صدر بازار ، سبزی منڈی چوراہا، جامع مسجد، جین مندر پیپل منڈی محلہ کبیرگج ہوتی ہوئی اسکول واپس پہنچ کر ختم ہوئی. ریلی میں ووٹنگ کے بارے اور اس کی اہمیت کے متعلق چھوٹے بچوں نے اپنے ہاتھوں نعرے لکھی تختیاں تھیں ،بچے ووٹنگ کر نے کے بارے میں نعرے بھی لگا رہے تھے ۔اس موقع پر، اسکول کے ڈائریکٹر پنیٹ چوہان، پرنسپل راجنی چو ہان، وکاس چوہان، اجت وغیرہ موجود تھے۔

About the author

Taasir Newspaper