سیاست سیاست

جیا پردا پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے الزام میں اعظم خان کے خلاف مقدمہ درج

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uplo0aded on 15-April-2019

رام پور میں بی جے پی امیدوار جیا پردا پر مبینہ طور پر ناشائستہ تبصرہ کرنے کے معاملہ میں ایس پی لیڈر اعظم خان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اتحاد کے امیدوار اعظم خان نے جیا پردا پر تحصیل شاہ آباد میں عوامی تقریب کے دوران قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔ اعظم خان نے کہا تھا ’’ جس کو ہم انگلی پکڑ کر رام پور لائے، آپ نے 10 سال جن سے نمائندگی کروائی… اس کی اصلیت سمجھنے میں آپ کو 17 سال لگے۔ میں 17 دن میں پہچان گیا کہ ان کا انڈروئیر خاکی رنگ کا ہے۔ اعظم خان نے اس کے ساتھ ہی کہا تھا کہ ’’ میں اجلاس میں موجود سبھی لوگوں سے سوال کرتا ہوں کہ کیا سیاست اتنی گر جائے گی کہ 10 برس جس نے رام پور والوں کا خون پیا، جسے انگلی پکڑ کر ہم رام پور میں لے کر آئے۔ جس کا ہم نے پورا خیال رکھا۔ اس نے ہمارے اوپر کیا کیا الزام نہیں لگائے۔ اس بیان کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے قومی خواتین کمیشن نے اعظم خان کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نوٹس سے پہلے ہی اعظم نے اپنے بیان پر صفائی بھی دے دی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper