سیاست سیاست

دہشت گردی اور پاکستان کے نام پر عوام کو گمراہ کر رہی ہے بی جے پی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uplo0aded on 25-April-2019

پھلواری شریف(پرویز عالم)عظیم اتحاد کی آر جے ڈی امیدوار ڈاکٹر میشا بھارتی نے آج پاٹلی پترا پارلیمانی حلقہ میں عظیم اتحاد کی کارکن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پھلواری شریف میں بی جے پی کے نیشنلزم پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بھاجپااور این ڈی اے کا نیشنلز کا ایشو ایک ڈرامہ ہے ۔بھاجپاکو جب جب انتخاب آتا ہے تب تب رام مندر اور پاکستان کے مدعے یاد آتے ہیں ۔بی جے پی اور این ڈی اے کے پاس کوئی ایشو نہیں ہے صرف پاکستان کے معاملے کو ہوا دیکر عوام کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں یہ بد قسمتی ہے کہ انتخاب بھارت میں ہورہا ہے اور ذکر پاکستان کا ہوتاہے ۔انہوں نے سوالیہ لہجے میں پوچھا کے کیا ملک کے نوجوانوںکا روزگار کا معاملہ نیشنلزم نہیں ہے ۔خواتین کو تعلیم صحت اور حفاظت ان تمام باتوں کو نظر انداز کر کے بی جے پی مذہبی جذبات کو ابھاڑ کر ووٹ لینا چاہتی ہے ۔صرف بھارت ماتا کی جے بولنے سے محب وطن نہیں ہوجاتا ۔تین طلاق پر وار کرتے ہوئے انہوں نے صرف مسلم خواتین کی عزت کی بات کیوں کرتے ہیں بھاجپا والے ہندو خواتین کی بھی عزت کرتے ہوئے ملک سے طلاق کو پوری طرح ختم کیوں نہیں کردیتے ۔انہوں نے 2014 کے انتخاب کی یاد دلاتے ہوئے بتایا کہ کیسے اس ملک کے نوجوان اور کسان کو ٹھگا گیا ۔ہر ایک شخص کے کھاتے میں 15-15 لاکھ روپے دینے کا جھوٹا وعدہ کیا گیا مالے گائوں کے ہندو دہشت گرد پرگیہ ٹھاکر کو ضمانت دیا گیا اور غریبوں اور پسماندوں اور اقلیت کے لیڈر لالو پرساد کو بیماری کے باوجود ضمانت نہیں دی گئی ۔ڈاکٹر میسا بھارتی نے کہا کہ لالو پرساد آج جیل میں بند ہیں اس کے لیے بی جےپی ذمہ دار ہے۔ نوٹ بندی سے ملک کو بہت بڑا نقصان ہوا ۔شراب بندی کا ڈرامہ کسی سے چھپا نہیں ہے ۔ڈاکٹر میسا بھارتی نے آر جے ڈی کانگریس ،رالوسپا ،ہم ،مالے سمیت دیگر اتحاد کے پارٹیوں کے کارکنان سے جذباتی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی عزت وقار حق کی لڑائی لڑنے والے ان کے والد لالو پرساد جیل میں بند ضرو ر ہیں لیکن آپ لوگوں میں وہ لالو پرساد کی شبیہہ دیکھتی ہیں ۔

About the author

Taasir Newspaper