Uncategorized

ریاستی ہینڈبال مقابلہ میں پٹنہ اور سیوان چمپئن

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 01-April-2019

سہسرام (انجم ایڈوکیٹ) پانچویںریاستی جونیئر انڈر12ہینڈ بال مقابلہ انعام تقسیم کاری کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ مقامی نیو اسٹیڈیم فضل گنج میں ہوئے مقابلے میں بچہ کلاس میں پٹنہ کی ٹیم چمپئن بنی ۔جبکہ بچیوںکی ٹیم میںسیوان ٹیم کی کھلاڑی بچیاں چمپئن بنی ہیں۔نوادہ ،مونگیر ،جہان آباد، بیگوسرائے ودیگر اضلاع کے کھلاڑیوں نے آج زبردست مظاہرہ کیا۔ ہینڈبال ایسوسی ایشن کے سکریٹری ونئے کرشن نے بتایا کہ بہار سطح کے تکنیکی افسران کی ٹیم مقابلہ میں سرگرم تھی ۔جس میںدرون کمار، ابھیشک کمار ، سنتوش کمار ورما، نیرج کمار ، سنجیو کمار ، راکیش کمار، دسوکرماکمار ، ببلو کمار کی نگرانی رہی پروگرام کو کامیاب بنانے میںستندر کمار ،منوج کمار ،اوپندر یادو ، دھرمیندر یادو ،رانوکمار سنگھ، سونو کمار، مظفرانصاری، منیش کمار ، ریماراج کااہم رول رہا۔

About the author

Taasir Newspaper