ریاست

سالوں کی محنت ومشقت کے بعدحاصل ہوتا ہے مقام

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uplo0aded on 23-April-2019

مظفرپور(پریس ریلیز) غلامان اہل بیت کمیٹی کی جانب سے پکی سرائے واقع کرار صاحب کی مسجد میں 12 ویں امام کی یوم پیدائش پر جشن ولی اسرکاانعقاد کیاگیا۔ اس موقع پرمشہور شاعرو ں ومداحوں نے نعت ومنقبت کے اشعار پیش کئے۔وہیں جشن میں خطاب کرتے ہوئے خطیب مولانااسدیاور نے امام مہدی کی زندگی پرروشنی ڈالی۔ انہوںنے کہاکہ وہ 15 شعبان 255 ہجری میںپیدا ہوئے۔ امام حسن عسکری نے پیغام دیاکہ دین کی حفاظت ، اپنے نفس پرکاقابو رکھنے، پاک اور اللہ کے رسول واماموں کے حکم کی پیروی کرنے والے کی تقلید کی جائے گی۔انہوںنے کہاکہ عالم دین ہونا آسان کام نہیں ہے ۔ سالوں کی محنت ولمبی تجربہ جب ساتھ ہوتا ہے تب کوئی اس مقام پر پہنچتا ہے اور ان کی لوگ تقلید کریں۔محفل کی صدارت مولانا نہال حیدر گوپال پوری نے کی۔ انہوںنے اشعار پیش کرکے سامعین کومحظوظ کیا۔شیخ پوری ،فیاض حیدر،مرزا مشیررضا،سید محمد باکر،عقیل حیدر شہنشاہ ،یاسر ساور،محمد طفیل اورنے بھی کلامم پیش کئے ۔اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

About the author

Taasir Newspaper