دنیا بھر سے

سری لنکا میں مسلم خواتین کے برقع پہننے پر پابندی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uplo0aded on 24-April-2019

کولمبو۔(یو این این) سری لنکن حکومت نے حالیہ دہشتگردانہ حملوں میں اپنی سیکیورٹی فورسز کی ناکامی پس پشت ڈال کر مسلمانوں خواتین کے برقع پہننے پر پابندی لگانے کا پروگرام بنالیا ۔ سری لنکن حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام مسلم کمیونٹی کے رہنمائوں سے مشاورت کرکے برقع پر پابندی عائد کرنے پر غور کررہی ہے جبکہ ابھی اس معاملے پر صدر ممیتھریپالا کے ساتھ بات چیت ہورہی ہے رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ دہشتگردانہ حملے میں ملوث متعدد خواتین برقع کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئیں دریں اثناء حکمران یونائیٹڈ نیشنل پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نے بھی ایوان میں برقع پر پابندی کیلئے ایک قرارداد پیش کی ہے انہوں نے کہا کہ برقع پر پابندی ملک کی بین الاقوامی سکیورٹی ضروریات کو بنیاد بنا کر عائد کی جائے گی۔

About the author

Taasir Newspaper