ہندستان ہندوستان

سری لنکا کو دھماکوں سے قبل بھارت نے بھی دہشت گردی سے متعلق خبردار کیا تھا: ذرائع

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uplo0aded on 24-April-2019

نئی دہلی۔(یو این این) سری لنکا کے انٹیلی جنس حکام کے تین مصدقہ ذرائع نے بتایا ہے کہ اتوار کے روز ایسٹر تہوار کے موقع پر خود کش حملوںسے قبل بھارت نیبھی سری لنکن حکام کو دہشت گردوں کے ممکنہ خطرات کیبارے میں آگاہ کیا تھا۔اتوار کو ایسٹر کیموقع پر سری لنکا میں سلسلہ وار نصف درجن بم دھماکوں کے نتیجیمیں 300 سے زاید افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ حکومت ہند کے ایک ذر ئع کا کہنا ہیکہ اتوار کیروز سری لنکا میں ہونے والے دہشت گردانہ واقعے سے دو گھنٹے قبل بھارتی انٹیلی جنس حکام نے سری لنکن حکام کو دہشت گردی کے بارے میں مطلع کیا تھا۔ادھرسری لنکا کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام نے ہفتے کی شام بھی سری لنکا کو ایسٹر پر دہشت گردی کے خطرات کے بارے میں خبردار کیا تھا۔ اس طرح بھارتی انٹیلی جنس حکام نے چار اور 20 اپریل کو بھی سری لنکن حکام کو دہشت گردی کے خطرات کے بارے میں خبردار کیا تھا۔ذرائع کے حوالے سے سامنے آنیوالی اس خبر کے بعد سری لنکا اور بھارتی وزارت خارجہ نے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔سری لنکن وزیراعظم نے ایسٹر پرہونیوالے دھماکوں کی ذمہ داری شدت پسند گروپ داعش پرعاید کی اور کہا کہ یہ گروپ ان حملوں کی ذمہ داری خو دبھی قبول کرچکا ہے۔وزیراعظم رانیل ویکر مسنگ نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ مقامی لوگوں کے داعش کیساتھ تعاون اور بیرون ملک سے داعشی جنگجوئوں کی واپسی پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper