دنیا بھر سے

سوڈان: نمازیوں نے معزول صدر کے مقرب لیڈر کو مسجد سے نکال دیا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uplo0aded on 20-April-2019

خرطوم۔( یو این این )نمازیوں نے معزول صدر کے مقرب لیڈر کو مسجد سے نکال دیاسوڈان میں معزول صدر عمرالبشیر کے مقربین پر عرصہ حیات مزید تنگ ہو رہا ہے۔ سابق صدر کے مقربین اب عوام کا سامنا کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔خرطوم میں جامع مسجد الکبیر میں نماز کے بعد سابق صدر کے ایک قریبی رہ نما ابراہیم السنوسی نے وہاں موجود شہریوں سے بات کرنے کی کوشش کی مگر لوگوں نے اسے مسجد سے نکال دیا۔مطا ابراہیم السنوسی کی عوام سے مخاطب ہونے کی کوشش کے ساتھ ہی لوگ اٹھ کھڑے ہوئے اور ان کے خلاف اور عسکری کونسل کی حمایت میں نعرے بازی کی۔ نمازیوںنے السنوسی سے کہا کہ وہ بھی عبوری عسکری کونسل کے فیصلوں کی پابندی کریں۔شہریوں کی شدید نعرے بازی کے بعد ابراہیم السنوسی کو مسجد سے بھاگنا پڑا۔ مسجد سے نکلنے کے بعد بھی لوگوں نے اس کا پیچھا اور مسلسل نعرے بازی کرتے رہے۔

About the author

Taasir Newspaper