ریاست

عظیم کارکنان سمیلن میں کرسیوں کا خالی رہنا میرا کمار کےلئے باعث تشویش

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uplo0aded on 23-April-2019

سہسرام( انجم ایڈو کیٹ) مقامی ضلع کانگریس دفتر کے قریب پا رلیمانی انتخاب کو لے کر عظیم اتحاد سے جڑے کار کنان کا آج ایک سمیلن ہوا۔ یہاں سے کانگریس امید وار سابق پارلیمانی اسپیکر میرا کمار انتخابی میدان میں ہیں۔ کارکنان سمیلن میں مختلف پارٹیوں کے لیڈر تو پہنچے تھے مگر کارکنان اور حامیوں کی تعداد بہت کم دیکھی گئی۔ احاطہ میں لگی زیادہ تر کر سیاں خالی دیکھی گئیں، جبکہ سمیلن کئی پارٹیوں سے جڑے عظیم اتحادکا تھااور آج کی اس صورت حال پر لوگ یہ بھی تشہیر کر نے لگے کہ سبھی میں آپسی تال میل کی کمی ہے۔ ضلع سطح کے سمیلن میں جب بھیڑ جمع نہیں ہو ئی تو قصباتی علاقوں میں آگے کیا حالت رہیگی آنے والا وقت ہی بتائے گا۔ واضح ہو کہ سہسرام آمد پر کانگریس امیدوار میرا کمار کے لئے عظیم اتحاد کا آج کار کنان سمیلن تھا جس میں لیڈران نے انہیں کامیابی دلانے کی یقین دہانی کی۔

About the author

Taasir Newspaper