ریاست

محکمہ تعلیم ومحکمہ صحت نے صنعت کی شکل اختیارکرلی ہے:سلیم سو گندھ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uplo0aded on 23-April-2019

بھاگلپور ( محمد منہاج عالم )غیر سرکاری وسیاسی حقوق انسانی تحفظ تنظیم کی ایک ضروری نشست حسین پور واقع ضلع دفتر میں قومی جنرل سکریٹری سلیم سوگند ھ کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔نشست میں خاص طور پر تعلیم اور محکمہ صحت میں بڑی بد عنوانی ،غیر قانونی کام پر غور وفکرکیاگیا۔حقوق انسانی تحفظ تنظیم کے قو می جنرل سکریٹری سلیم سو گندھ نے کہاکہ محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت نے ایک بڑی صنعت کی شکل اختیار کر لیاہے ۔تعلیم اور صحت مافیا کے خلاف آئندہ ماہ کے پہلے ہفتہ سے بڑے پیمانے پر عوامی مفاد میں سر جیکل اسٹرائک کرنے کا فیصلہ اتفاق رائے سے لیاگیا۔ تنظیم کے ٹائون صدر ڈاکٹر اوم ناتھ بھارتی نے کہاکہ پرائیویٹ اسکولوں اورخاص کر مشنریز اسکولو ں میں تانا شاہی اور من مانی ہو رہی ہے ضلع سکریٹری ظفیراحمد نے کہاکہ ایجوکیشن کے شعبہ میں سبھی قاعد ہ قانون کو طاق پر رکھ کرری ایڈ میشن کے نام پر ڈریس ، کتابیں تقسیم کے نام پر کمیشن خوری ہورہی ہے۔شاکر ظفر تقی جاویداور کنہیا یادو نے ایک آواز میں کہاکہ کوککڑ متے کی طرح جھولا چھاپ ڈاکٹر کلینک کھول کرغریبو ں اور کمزور طبقو ں کے مریضو ں کا استحصال کررہے ہیں ۔اور غیرقانونی طریقے سے اپنی جیب گرم کررہے ہیں ۔لوگو ں کی زندگی سے کھلواڑ کررہے ہیں ان جھولا چھا پ ڈاکٹرو ں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کرنے کی ضرورت ہے ۔اس موقع پرکویتادیوی ، منا خان ،عبدالحامد، منی لال، شاہد اختر، پونم جیسوال وغیرہ مو جود تھیں ۔

About the author

Taasir Newspaper