سیاست سیاست

مودی حکومت کی پالیسیوں سے روپیہ کمزور ہوا:اکھلیش

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uplo0aded on 13-April-2019

لکھنؤ،(یواین آئی)سماجوادی پارٹی(ایس پی)صدر اکھلیش یادونے جمعہ کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی)حکومت کی کمزور پالیسیوں سے روپیہ ڈالر کے مقابلےزیادہ کمزور ہوگیا۔مسٹر یادو نے یہاں کہا کہ بی جےپی نے عوام کو جھوٹے خواب دکھائےتھے۔تبدیلی لانےاور اچھے دنوں کا وعدہ کرکے بی جےپی نے عوام کو دھوکہ دیا ہے۔بی جےپی نے کہا تھا کہ نوٹوں کی منسوخی سے کالا دھن ،بدعنوانی اور بے ایمانی ختم ہوجائےگی لیکن اس کےبرخلاف ملک کی معیشت کمزور ہوگئی۔ڈالر کے مقابلے روپیہ کمزور ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کی کھاد کی بوری سے پانچ کلو کی چوری ہوگئی۔عام آدمی کی جیب سے چوری ہوگئی،ایسے میں ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ چوکیداروں کی چوکی چھیننی چاہئے۔گاؤں کے اصلی چوکیداروں کی حکومت کو کوئی فکر نہیں ہے۔سماجوادی حکومت میں چوکیداروں کو احترام دیاگیا تھا۔مسٹر یادو نے کہا کہ بی جےپی اصلی پر موضوع پر بات نہیں کر رہی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper