سیاست سیاست

میری لڑائی صرف بھاجپاسے ہے، عظیم اتحاد سے نہیں :کنہیا کمار

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uplo0aded on 23-April-2019

بیگوسرائے ( محمد کونین علی )بیگوسرائے پارلیمانی حلقہ کے تیگھڑا اسمبلی حلقہ میں سوموار کے رو ز سی پی آئی کے امیدوارڈاکٹر کنہیا کمارے روڈ شو کیاجس میں عوامی سیلاب امڈ پڑا۔اور کنہیا کمار زندہ باد کے نعرو ں سے گو نج اٹھا۔لوگ کنہیا کمارکی ایک جھلک پانے کو بے قرار دکھے۔رو ڈ شو کے دوران کنہیا کمارنے کہاکہ میری لڑائی صرف بھاجپا سے ہے،عظیم اتحاد سے نہیں ۔لیکن کچھ لوگ افواہ پھیلاکر گندی سیاست کر رہے ہیں ۔جو بالکل غلط ہے ہمیں بیگو سرائے کے ہرطبقے کی پرزور حمایت مل رہی ہے۔اس کیلئے بیگوسرائے کے لوگو ں پر میرا بہت بھروسا ہے ۔ کنہیا کمار نے اشارو ں اشارو ں میں کہ دیاکہ اگرہم ایم پی بنتے ہیں تو عظیم اتحاد کو ہی اپنی حمایت دوںگا۔میری اور عظیم اتحاد کی ایک ہی لڑائی ہے صرف بھاجپا سے ہے ۔جانکاری کے مطابق کنہیا کمارکے رو ڈ شو میں قریب 10 ہزار لوگ بائیک کے ساتھ جلوس میں شامل ہوئے ۔اتنی تعدا د میں لوگوں کی بھیڑ دیکھ کر بیگوسرائے کے لوگو ں کے درمیان موضوع بحث بنا ہواہے۔

About the author

Taasir Newspaper