سیاست سیاست

میں آپ کاخدمت گارہوں‘مجھے تاریخی کامیابی سے نوازیں:شتروگھن سنہا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uplo0aded on 23-April-2019

پٹنہ سیٹی(ذوالقرنین ) پٹنہ صاحب لوک سبھاانتخاب کی تیاری اور انتخابی حکمت عملی طے کرنے کی غرض سے پٹنہ صاحب کے راجد کارکنان کی ایک نشست بلور گنج پٹنہ سیٹی میں واقع گری راج اتسو ہال میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت سنتوش مہتااور نظامت محمد جاوید نے کیا۔ اس نشست میں پٹنہ صاحب سے عظیم اتحاد کے امیدوار شتروگھن سنہا اور پٹنہ مہانگر راجد کے صدر مہتاب عالم نے خصوصی طور پر شرکت کیا۔ کارکنان کوخطاب کرتے ہوئے عظیم اتحاد کے امیدوار شتروگھن سنہانے کہاکہ گزشتہ جس حکومت نے عوام کے ذریعہ منتخب کرانہوں نے بھیجاتھا اس سرکار کامکھیا نے بہت سارے وعدے کئے تھے۔ لیکن ان میں سے کوئی وعدہ پورانہیں کیاگیا۔ اس لئے وعدہ کرکے عوام کو دھوکہ دینے والے کوچہرہ دکھانے کاکوئی حق نہیں ہے ۔شتروگھن سنہانے کہاکہ میں آپ کے درمیان پرانہ خدمتگار ہوںاور آپ کابھائی اور بیٹاکے شکل میںپٹنہ صاحب حلقہ کانمائندگی کرتاہوں ۔میں آپ کے پیار ودعا سے خود کوکافی خوش نصیب تصور کررہاہوں ۔ آئندہ 19مئی کے انتخاب کانتیجہ عظیم اتحاد کے حق میں ہوگا اورچونکانے والاہوگا۔

About the author

Taasir Newspaper