ریاست

پشوپتی ناتھ پارس نے چہرہ کلاں میں لوجپاآفس کاافتتاح کیا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uplo0aded on 23-April-2019

مہواویشالی (شبانہ فردوس) بھاجپاپارٹی کے اتحادی لوک جن شکتی پارٹی کے حاجی پور لوک سبھاامیدوار پشوپتی ناتھ پارس نے مہوااسمبلی حلقہ کے چہرہ کلاں بلاک میں لوک جن شکتی پارٹی کے دفتر کاافتتاح سینکڑوں لیڈرن اور کارکنان اور اپنے حامیوں کےس اتھ کیا۔ اس موقع سے امیدوار پشوپتی ناتھ نے کہاکہ ہماری پارٹی ترقی کی راہ پرچل رہی ہے جو کام ادھورارہ گیا ہے اسے ہم پوراکریںگےاور رام بلاس بابو کاچھوٹاہوا جوبھی کام ہے میں وعدہ کرتاہوں کہ اس کومیں اول وقت میں پورا کردوں گا۔ اس موقع سے جنتادل یونائٹیڈ کے سینئر لیڈر منا انصاری ، قاری جاوید اختر فیضی، بی جے پی کے صوبائی جنرل سکریٹری مولانا غلام اختر مصباحی ،ہولاس رائے، گنپت سہنی، نیاز احمد، برجیش سہنی وغیرہ شریک تھے۔

About the author

Taasir Newspaper