سیاست سیاست

پی ایم مودی کی قیادت میں ملک محفوظ ہے:شاہ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uplo0aded on 24-April-2019

مونگیر:بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک پوری طرح محفوظ رہے گا۔ بہا رملک کی سرفہرست ریاستوں میں شمار ہوگا۔ یہاں ہر حلقےمیں ترقی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سال میں مرکزی حکومت نے بہارکو 6لاکھ 6ہزار786 کروڑ دیاہے۔ جناب شاہ آج مونگیر میں انتخابی جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔ مونگیر میں 29اپریل کو پولنگ ہے۔ اپنے خطاب کے دوران امیت شاہ نے کہا کہ راہل گاندھی کو 5سال کا حساب مانگنے سے پہلے 55سال کا حساب دیناچاہئے۔ جنتادل یو امیدوار راجیو رجن عرف للن سنگھ کی حمایت میں منعقد انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امیت ساہ نے کہا کہ وزیراعظم نے بہار کو سوا لاکھ کروڑ دینے کا وعدہ کیاتھا۔ فی الحال 1لاکھ 10ہزار کروڑ کے منصوبے پر کام چل رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں سوشاسن کا راج ہے اور ہر شعبہ میں ترقی ہورہی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper