سیاست سیاست

کانگریس کا’نیائے منصوبہ‘ ملک میںگیم چینجرثابت گا: گہلوت

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uplo0aded on 13-April-2019

شری گنگا نگر(ایجنسی): وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے جمعہ کو کہا کہ نریندر مودی ملک کے پہلے وزیر اعظم ہیں جو مینی فیسٹو کا ذکر نہیں کر رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ انہوں نے پانچ سال جھوٹ بول کر، جملے بازی کرکے گزارے ہیں اور تو اور مودی جی اب مذہب کے نام پر اور قوم پرستی کے نام پر باتیں کرتے ہیں تو کیا ہم لوگ قوم پرست نہیں ہے؟ وہ جان بوجھ کر کے اس طرح لوگوں کو بھڑکاتے ہے اور مذہبی بنیاد پر تفریق کرکے الیکشن جیتنا چاہتے ہیں۔شری گنگا نگر سیٹ سے کانگریس امیدوار بھرت رام کی حمایت میں ریلی سے خطاب کرنے آئے گہلوت میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ گہلوت نے کہا کہ مودی جی بدلے کے جذبے سے کام کر رہے ہیں اور کانگریس لیڈروں کو ٹارگیٹ بنا رہے ہیں، اس سے جمہوریت اور آئین کو خطرہ ہے۔ گہلوت نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات -2019 میں اب ہمارا مینی فیسٹو آیا ہے اس میں ’’نیائے منصوبہ‘‘ لایا گیا ہے، یہ پوری طرح گیم چینجر ثابت ہوگا۔’’نیائے منصوبہ ‘‘ سے ماہانہ 6 ہزار روپے دیے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آزادی کے بعد یہ پہلی بار ہو رہا ہے کسانوں کے لیے علیحدہ بجٹ آئے گا۔ نوجوان اگر اسمال یا میڈیم فیکٹری لگائیں گے تو تین سال تک حکومت کچھ نہیں پوچھے گی، انہیں تین سال تک حکومت سے کوئی اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

About the author

Taasir Newspaper