دسترخوان

کوکونٹ فرائی چکن ودپینٹ چٹنی بنانے کی ترکیب

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uplo0aded on 05-April-2019

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients – اجزاء

چکن ایک کلو

نمک حسب ذائقہ

 تازہ ناریل کش کیا ہوا ایک پیالی

ادرک لہسن اور ہری مرچ کاپیسٹ ایک کھانے کا چمچ

 پیاز ایک عدد

پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ

پسا ہو ادھنیا ایک کھانے کا چمچ

لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ

 کٹی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ

چاول کا آٹا ایک کھانے کا چمچ

کڑی پتے حسب پسند

 ٹماٹر کا پیسٹ ایک پیالی

کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions – تیار کرنے کی ترکیب

چکن کو اچھی طرح دھو کر خشک کریں اور ایک پیالے میں ڈال کر اس میں ادرک لہسن اور ہری مرچ کا پیسٹ ڈالیں اور مکس کرلیں پھر لیموں کارس ،لال مرچ ،دھنیاپاؤڈر ،چاول کا آٹااور کش کیا ہوا ناریل ڈال کر مکس کریں اور ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔

پھر ایک پین میں کوکنگ آئل گرم کرکے اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز ڈالیں اور ہلکا سا نرم ہونے تک فرائی کریں پھر اس میں کڑی پتے ڈالیں اور ساتھ ہی میرینیٹ کی ہوئی چکن ڈالیں۔

اچھی طرح ملا کر اس میں ٹماٹر پیسٹ اور نمک ڈالیں اور اتنی دیرپکائیے کہ چکن اچھی طرح گل جائے اس کو بالکل خشک رکھنا ہے۔

مونگ پھلی کی چٹنی کیلئے

ایک پیالی فرائی مونگ پھولی ،ایک کھانے کا چمچ سفید ہری مرچیں ،ایک چائے کا چمچ پسی لال مرچ

حسب ذائقہ نمک اور دو کھانے کے چمچ پسے ہوئے ناریل کوتین سے چار کھانے کے چمچ املی کے پیسٹ کے ساتھ بلینڈر میں ڈال کر پیس لیں ۔

مزیدار پینٹ چٹنی تیار ہے۔

About the author

Taasir Newspaper