ریاست

کینرا بینک کے برانچ مینیجرکی تاناشاہی سے صارفین پریشان

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uplo0aded on 23-April-2019

زیرا دئی ؍ سیوان ( راجیش کمار)نقد ادائیگی کیلئے رو زانہ دو بجے تک ہی ٹوکن ملے گا، یہ کہناہے زیر ا دئی کینرا بینک کے برانچ مینیجر کا ،اب سوال یہ اٹھتاہے کہ حکومت ہند بھلے ہی ہندوستان کوڈیجیٹل انڈیا بنانے کیلئے خواب دیکھ رہی ہے۔لیکن کچھ ملازمین جوہندوستان کے اس خواب کوپورا نہیں ہونے دینے کی ضد پر اڑے ہوئے ہیں ۔ساتھ ہی صارفین کو کہنے سے باز نہیں آتے ہیں کہ یہاں ہم بیٹھے ہیں یہاں پر ہماری من مانی چلے گی ۔جی ہیں یہ بات آپ کو موجودہ وقت میں اس حالت پر غور کرنے پر مجبور کرتاہے لیکن یہ بات صدفیصد سچ ہے ۔بتادیں کہ کینرا بینک کے برانچ مینیجر کی ہٹلرشاہی سے سبھی صارفین کوپریشانی میں مبتلا کردیاہے۔بینک میں برانچ مینیجر کے ذریعہ طرح طرح کی نوٹس چپکا کر اپنی تا نا شاہی پرعمل کروا رہے ہیں ۔ کوئی جانکار صارفین ان کے اس ضابطہ کی مخالفت کر تاہے تو ان کے ذریعہ کہا جاتاہے کہ جب ہم یہا ں ہیں تو یہاں ہمارا ضابطہ چلےگا۔

About the author

Taasir Newspaper