ابھیشیک بچن نے شیئرکی ایشوریہ کی تصویر

Taasir Urdu News Network | Uplo0aded on 22-April-2019

ممبئی (ایجنسی )بالی ووڈ کے سب سے اسٹرانگ اور باعزت کپل مانے جانے والے ایشوریہ۔ابھیشیک کی شادی کو آج 12 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ دونوں اپنی شادی کی 12ویں سالگرہ منانے کیلئے مالدیپ پہنچے ہیں۔ یہاں پر وہ اپنی بیٹی آرادھیا کے ساتھ چھٹیاں انجوائے کر رہے ہیں۔ ایک ۔دوسرے کا ساتھ 12 سالوں سے دیتے آرہے ایشوریہ۔ ابھیشیک اپنے اس خاص دن کو مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے سلیبریٹ کر رہے ہیں۔مالدیپ سے دونوں ہی اپنی بیحد شاندار تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کرتے نظر آرہے ہیں۔ابھیشیک کے ذریعے شیئر کی گئی اس تصویر سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ ایشوریہ کے کس قدر دیوانے ہیں۔۔۔۔ ہوں بھی کیوں نہ، ایشوریہ ہیں ہی اتنی خوبصورت۔۔ 12 سال بعد بھی دونوں کا پیار پہلے کی طرح فریش ہے اور کیمسٹری اور بھی مضبوط ہوگئی ہے۔ایشوریہ نے شادی کی سالگرہ کے موقع پر دوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا۔۔ ‘ ہمارے خوبصورت ساتھ کی یہ تصویر۔۔ ہماری زندگی کی روشنی آرادھیا نے لی ہے۔ ڈھیر سارا پیار آرادھیا۔ یعنی کی ایش۔ ابھیشیک کی یہ پیاری سی تصویر بیٹی آرادھیا نے کھینچی ہے۔ فینس اس تصویر پر دونوں کو مبارکباد پیش کرتے نظر آرہے ہیں۔