آئی پی ایس ایسو سی ایشن پرگیہ کے خلاف کمیشن پہنچا

Taasir Urdu News Network | Uplo0aded on 20-April-2019

ممبئی(یواین آئی)مالیگاؤں بم دھماکہ کی ملزم سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے ذریعہ بھوپال پارلیمان حلقے کی بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کی امیدواری ملنے کے اعلان کے بعد سے ممبئی میں 26/11کو ہونے والے دہشت گردانہ حملہ کے دوران شہید ہونے والے سینئر پولیس افسراور اے ٹی ایس کے چیف ہیمنت کرکرے کے سلسلے میں دئے گئے نازیبا اور توہین آمیم بیان پرآئی پی ایس ایسوسی ایشن نے الیکشن کمیشن سے شکایت درج کرائی ہے ا ور اس پر کمیشن نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے ۔واضح رہے کہ سادھوی پرگیا ٹھاکر کا اس سلسلے میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہا ہے،جس میں وہ مہاراشٹر کے انسداد دہشت گردی دستے(اے ٹی ایس )کے آنجہانی چیف اور ممبئی دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے افسر ہیمنت کرکرے کے سلسلے میں توہین آمیز الفاظاستعمال کررہی ہیں۔آئی پی ایس ایسوسی ایشن نے ایک ٹوئیٹ بھی کیا ہے جس میں کہا ہے کہ اشوک چکر انعام یافیہ آنجہانی شری ہیمنت کرکرے نے دہشت گردی کے خلاف لڑتے ہوئے اپنا جان قربان کردی ،ہم جوکہ وردی میں ہیں ،اس قسم کے قابل اعتراص اور توہین آمیز بیانات کی مذمت کرتے ہیںاور مطالبہ کرتے ہیں ،ہمارے شہیدوںکی قربانیوں کا احترام کیا جائے۔پرگیہ ٹھاکر ستمبر 2008 میں مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میںہونے والے بم دھماکے معاملے میں مہاراشٹر اے ٹی ایس کی حراست میں کافی وقت رہی ہیں۔اس وقت مکرکرے نے بھی ان سے ریمانڈ کے دوران پوچھ تاچھ کی تھی۔بدھ کو بھوپال سے بی جے پی امیدوار ہونے کے اعلان کے بعد سے ہی وہ حراست میں ان سے ہوئی پوچھ تاچھ کے سلسلے میں بیان بازی کررہی ہیں۔اور انہوںنے کہاکہ پوچھ تاچھ کے دوران انہیں کافی پریشان کیاتھا،اس لئے انہوں نے ہیمنت کرکرے کو بدعا دی کہ کہ’تیرا سروناش ہوگا“۔اور جلد ہی وہ گولیوں کا شکار بن گئے۔