آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد سے ملاقات پر روک

Taasir Urdu News Network | Uplo0aded on 20-April-2019

رانچی: چارہ گھپلے معاملے میں سزا یافتا آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد سے ملاقات پر روک لگادی گئی ہے۔ برسا منڈا سنٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے اس سلسلے میں نوٹس چشپاں کیا ہے۔ نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ امن وقانون کی مسائل کودیکھتے ہوئے 20 اپریل کو لالوپرساد سے ملاقات کا پروگرام بند رہے گا۔ واضح ہو کہ برسا منڈا جیل میں لالوپرساد بند ہیں۔ لیکن طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے وہ ریمس میں بھرتی ہیں۔ جیل انتظامیہ ہر سنیچر کو ملاقات کادن طے کیا ہے۔ اس دن تین لوگ لالو پرساد سے مل سکتے ہیں لیکن جیل انتظامیہ نے آج یعنی سنیچر کو کسی کے ملنے پر پابندی لگادی ہے۔ پابندی کے پیچھے امن وقانون کاحوالہ دیاگیا ہے۔